سیمنٹ مینو فیکچررز پر مختلف بے ضابطگیوں کی وجہ سے 6ارب جرمانہ عائد کیا گیا، سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کو بریفنگ
مختلف ریگولیٹرز کے ذمے 5ارب روپے واجب الادہ ہیں، کمیٹی کا 2008سے مختلف عدالتوں میں مقدمات کے فیصلے نہ ہونے پر حیرت اور افسوس کا اظہار طاقتور طبقے کے خلاف کاروائی کرنے کی سفارش `
جمعرات 27 اگست 2015 21:33
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بتایا گیا کہ مسابقتی کمیشن نے سیمنٹ مینو فیکچررز پر مختلف بے ضابطگیوں کی وجہ سے 6ارب روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے جبکہ مختلف ریگولیٹرز کے ذمے 5ارب روپے واجب الادہ ہیں، کمیٹی نے 2008سے مختلف عدالتوں میں مقدمات کے فیصلے نہ ہونے پر حیرت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے طاقتور طبقے کے خلاف کاروائی کرنے کی سفارش کر دی ہے کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹر سلیم ایچ مانڈوی والا کی زیر صدار ت پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی مجموعی کارکردگی اور اب تک حاصل کی گئی کامیابیوں اور ناکامیوں دیگر اہم امور پر تفصیلی بحث کی گئی ۔
کمیٹی کے چیرمین سینیٹر سلیم ایچ مانڈوی والا نے کہا کہ مختلف سیکٹرز میں بننے والے کارٹیلز کو توڑنے میں مسابقتی کمیشن کا اہم کردار ہے اور کمیشن کی موجودگی میں کارٹیلز کا بننا باعث تشویش ہے انہوں نے کہا کہ قوانین پر عمل درآمد کی اشد ضرورت ہے اور عام بندے کا تحفظ تب ہی ممکن ہے کمیٹی نے کہا کہ اس وقت ان کارٹیلز کے بننے سے صارفین متاثر ہورہے ہیں سی سی پی نے بتایا کہ سیمنٹ مینوفیکچرز پر6 ارب کا جرمانہ لگایا گیا تھا تاہم اس پر عدالت سے حکم امتناعی لے لیاگیا ہے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ 2008 سے یہ کیس چل رہا ہے اور فیصلہ نہ ہونا باعث حیرت ہے سینیٹر محسن عزیز اور دیگر دوسرے ارکین کمیٹی نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ طاقتور طبقے کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.