ترکش ایئرلائنز کا آئندہ ماہ سے اسلام آباد سے باکو تک براہ راست پروازوں کا اجراء کرنیکا فیصلہ یونس میرت
تمام ضروری تیاریاں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے،جی ایم ترکش ایئرلائنز کی اسلام آبا دچیمبر کے دورے کے موقع پر گفتگو
جمعرات 27 اگست 2015 21:41
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) ترکش ایئرلائنز کے جنرل منیجر یونس میرت نے کہا ہے کہ ترکش ایئرلائنز کا آئندہ ماہ سے اسلام آباد سے باکو تک براہ راست پروازوں کا اجراء کرنیکا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کے لئے تمام ضروری تیاریاں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ان خیالات کااظہار ترکش ایئرلائنز کے جنرل منیجر یونس میرت نے جمعرات کو اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر کیا۔
انہوں نے کہا کہ ترکش ایئرلائنز نے پہلے ہی اسلا م آباد اور لاہور کے لئے روزانہ پروازوں کا اجرا کر دیا ہے اور اب یہ ہفتے میں دو بار اسلام آباد اور آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے درمیان پروازیں شروع کر نے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے تا کہ پاکستان کو مشرق وسطی کے ساتھ براہ راست فضائی رابطے کے ذریعے منسلک کیا جا سکے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ترکی کی ایرلائنز کی یہ کوششیں پاکستانی عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے اور وہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید بہتر کرنے کی طرف اہم پیش رفت ثابت ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ ترکی سے روزانہ کی بنیادکراچی، اسلام آباد اور لاہور تک پروازیں شروع کرنے سے پاکستانی عوام کو ترکش ایئر لائنز کے ذریعے مناسب کرایہ پردنیاکے 180 شہروں کی طرف سفر کرنے کا موقع فراہم ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ سال 2015 کے سکائی ٹریکس سروے کے مطابق ترکش ایئرلائنز کو مسلسل پانچویں مرتبہ یورپ کی بہترین اور مسلسل ساتویں مرتبہ جنوبی یورپ کی بہترین ایئرلائنز قرار دیا گیا ہے جو اس کی عمدہ کارکردگی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکش ایئرلائنز نے عالمی کمپنیوں کے ساتھ کاروباری سمجھوتے کر رکھے ہیں اور وہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران کو بھی معیاری اور مناسب کرایہ والی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے چیمبر کے ساتھ باہمی تعاون کا سمجھوتہ کرنا چاہتی ہے۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مزمل حسین صابری نے اپنے استقبالیہ خطاب میں ہفتے میں دو بار اسلا م آباد سے باکو تک پروازیں شروع کرنے کے ترکش ایئر لائنز کے پروگرام کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ اسلام آباد اور باکو کے مابین براہ راست فضائی رابطہ قائم ہونے سے پاکستا ن کی آذر بائیجان اور مشرق وسطی کے ساتھ تجارت و برآمدات میں کافی بہتری متوقع ہے ۔انہوں نے کہا کہ ترکش ایئرلائنز کو چائیے کہ وہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران کو خصوصی رعائیتی پیکج فراہم کرے جس سے انہیں دنیا کے مختلف ممالک کا سفر کر کے تجارتی مواقعوں کو تلاش کرنے میں سہولت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ترکی سے پاکستان کے تین بڑے شہروں کے لئے روزانہ پروازوں سے دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط مضبوط ہوں گے اور باہمی تجارت میں بھی مذید بہتری آئے گی۔مزمل صابری نے کہا کہ پاکستان اور ترکی نے تہران کے ذریعے اسلام آباد اور استنبول کے درمیان ریلوے لنک کو اپگریڈ کرنے پر اتفاق کیا تھا تا کہ اسلام آباد سے تیز رفتاری کے ساتھ کارگو سامان ترکی اور یورپ کی منڈیوں تک پہنچ سکے ۔ لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کو چائیے کہ وہ اس منصوبے کو جلد مکمل کرنے کے لئے اپنی کوششوں کو تیز کریں تا کہ پاکستان ٹرانسپورت کے سستے ذریعے سے ایران اور ترکی سمیت یورپ کے ساتھ اپنی تجارت و برآمدات کو مزید بہتر طور پر فروغ دے سکے۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدرمحمد شکیل منیر اور میاں وقاص مسعود نے بھی پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارت کو مزید بہتر کرنے اور دونوں اداروں کے درمیان منافع بخش تعلقات کو قائم کرنے کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں۔۔۔۔شہزادمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.