پاکستانی عوام اور ریاستی ادارے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں،چوہدری نثار
دہشت گردی کے خلاف ہمارا قومی اتفاقِ رائے اس جنگ میں ہماری اصل طاقت ہے افغانستان میں پائیدار امن، استحکام اور ترقی پاکستان کے مفاد میں ہے،پڑوسی ممالک سے برابری کی سطح پر دوستانہ تعلقات روزِ اول سے ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی اور رہنما اصولوں کا حصہ ہیں پاکستانی عوام امید کرتے ہیں عالمی سطح پر دہشت گردی جیسے حساس معاملے پر کوئی تفریق یا امتیاز نہیں برتا جائے گا،وفاقی وزیرِداخلہ کی برطانوی نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر کم ڈارک سے ملاقات ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ،تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا
جمعرات 27 اگست 2015 23:11
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان کی برطانوی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کم ڈارک سے 10 ڈاؤ ننگ سٹریٹ میں ملاقات ہوئی ہے جس میں پاک برطانیہ تعلقات ، دوطرفہ تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات اور ہمہ جہتی تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے اور ان تعلقات میں مزید وسعت کا خواہاں ہے۔
دہشت گردی کی عفریت کو نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کے لئے سنگین خطرہ جانتے ہوئے پاکستانی عوام اور ریاستی ادارے اس کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔آپریشن ضربِ عضب اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سے پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔دہشت گردی کے خلاف ہمارا قومی اتفاقِ رائے اس جنگ میں ہماری اصل طاقت ہے۔(جاری ہے)
افغانستان میں پائیدار امن، استحکام اور ترقی پاکستان کے مفاد میں ہے۔
اس ضمن میں پاکستان کی کوششیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔پڑوسی ممالک کے ساتھ برابری کی سطح پر دوستانہ تعلقات روزِ اول سے پاکستان کی فارن پالیسی کے بنیادی اور رہنما اصولوں کا حصہ ہیں۔اس بات کا افسوس ہے کہ افغانستان میں کی گئی ہماری امن کی پرخلوص کوششوں کو منفی اور غیر ضروری اور غلط ردعمل کا نشانہ بنایا گیا۔پاکستانی عوام امید کرتے ہیں کہ عالمی سطح پر دہشت گردی جیسے حساس معاملے پر کوئی تفریق یا امتیاز نہیں برتا جائے گا۔پاکستان کی حکومت اور عوام امن کے خواہاں ہیں اور اس سلسلے میں عالمی برادری خصوصاً دوست ممالک کی طرف سے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔پاکستان امن کے لئے ہر قدم اٹھانے کے لئے تیار ہے۔ مگر کسی کا تسلط یا اجارہ داری قبول نہیں کریگا۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی جہاں اپنی صلاحیتوں سے ملک کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کر رہی ہے وہاں پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور ان تعلقات کو عوامی سطح پر منتقل کرنے کے لئے ایک پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔کم ڈارک کا پاکستانی عوام کو دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں بے پناہ قربانیاں پیش کرنے پر خراجِ تحسین۔برطانیہ پاکستانی اداروں کے استحکام اور عوام کی فلاح و بہتری کے لئے ہر ممکنہ تعاون جاری رکھے گا۔دہشت گردی اور اسلام دو متضاد چیزیں ہیں، مغرب کو اس فرق کو سمجھنا چاہیئےمتعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.