پی سی بی اور کھلاڑیوں کے درمیان سینٹرل کنٹریکٹ پر معاملات طے پا گئے
جمعہ 28 اگست 2015 14:51
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان سینٹرل کنٹریکٹ پر معاملات طے پا گئے ، بورڈ کھلاڑیوں کے ماہانہ معاوضوں میں اضافے کے بعد میچ فیس میں اضافے پر بھی رضا مند ہو گیا ،32کھلاڑیوں کو اے ، بی ، سی اور ڈی کیٹگری میں سنٹرل کنٹریکٹ دینے کے لئے فہرست تیار کر لی گئی ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے درمیان کچھ عرصہ سے سینٹرل کنٹریکٹ سمیت دیگر معاملات پر اختلافات تھے لیکن اب بورڈ اور کھلاریوں کے درمیان سینٹرل کنٹریکٹ سمیت تمام معاملات طے پا گئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کے ماہانہ معاوضوں میں اضافے کے بعد میچ فیس میں اضافے پر بھی رضا مند ہو گیا جس کے بعد 32کھلاڑیوں کو اے ، بی ، سی اور ڈی کیٹگری میں سنٹرل کنٹریکٹ دینے کے لئے فہرست تیار کر لی گئی ہے ۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کپتان اے کیٹگری میں شامل ہوں گے ۔مصباح الحق ، اظہر علی ، شاہد آفریدی، یونس خان، محمد حفیظ اے کیٹگری ،شعیب ملک ، یاسر شاہ ، وہاب ریاض سعید اجمل ، جنید خان ، احمد شہزاد ، سرفراز احمد بی کیٹگری ، اسد شفیق ، حارث سہیل ، عمر اکمل صہیب مقصود ، سہیل تنویر ، راحت علی ، محمد عرفان ، ذوالفقار بابر سی کیٹگری جبکہ بلاول بھٹی ، انور علی ، احسان عادل شان مسعود ، عدنان اکمل ، عمران خان ، محمد رضوان ، سعد نسیم ، سمیع اسلم ڈی کیٹگری میں شامل ہوں گے ۔
کھلاڑیوں کی کیٹگری اور تعداد کی حتمی منظوری چیئرمین پی سی بی دیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، روہت شرما قیادت کرینگے
-
ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ،رانا مشہود
-
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا امریکہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راؤنڈ کا آغاز یکم مئی سے ہوگا
-
عامروسیم میموریل پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے اجلاس
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
-
کرکٹ سیریزکے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں
-
ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانیکا امکان
-
باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے محمد عامر کو اسکواڈ سے باہر کردیا
-
فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر
-
پنک گیمزکا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سی (کل) کئے جانے کا امکان
-
پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی اگلے ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.