پیپلزپارٹی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کر تی ہے، صرف باتوں کے علاوہ کشمیریوں کیلئے کچھ نہیں ہو رہا، مجھے بہت افسوس ہوتا ہے، کشمیریوں کے آنسو دیکھ کر پوری دنیا سے اپیل کرتی ہوں کہ کشمیر کی طرف توجہ دیں
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کاتقریب سے خطاب
جمعہ 28 اگست 2015 16:23
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے کہا کہ پیپلزپارٹی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کر تی ہے، صرف باتوں کے علاوہ کشمیریوں کیلئے کچھ نہیں ہو رہا، مجھے بہت افسوس ہوتا ہے، کشمیریوں کے آنسو دیکھ کر پوری دنیا سے اپیل کرتی ہوں کہ کشمیر کی طرف توجہ دیں۔
وہ جمعہ کو یہاں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کشمیریوں کے ساتھ ان کے ہر دکھ میں ساتھ ہے، پوری دنیا سے اپیل کرتی ہوں کہ کشمیر کی طرف توجہ دیں، ذوالفقارعلی بھٹو بھی کشمیر کو اپنا دل مانتے تھے ، کشمیر کیلئے صرف باتیں ہو رہی ہیں، عملی کچھ نہیں ہو رہا لیکن اب پہلے یہ مسئلہ حل ہو، اس کے بعد باتیں ہوں گی، مجھے بہت افسوس ہوتا ہے، کشمیریوں کو دیکھ کر وہ مجبور ہیں کچھ کر نہیں سکتے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب اور وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہم شہداء کشمیر، سیز فائر لائن پر انڈین فائرنگ سے متاثرہ لوگ، حق خودارادیت کی جدوجہد میں مصروف العمل مقبوضہ کشمیر کے عوام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں پیش کرنے والوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.