کوئٹہ سے مستونگ جانے والی باراتیوں کی گاڑی پر فائرنگ ،خاتون سمیت دو افرادجاں بحق، دو زخمی

جمعہ 28 اگست 2015 22:16

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء ) کوئٹہ سے مستونگ جانے والی باراتیوں کی گاڑی پر فائرنگ خاتون سمیت دو افرادہلاک دو زخمی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز کوئٹہ سے ضلع مستونگ کے علاقے دشت جانے والی باراتیوں کی گاڑی پر ا س وقت نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جب باراتیوں کی بس دشت سے کوئٹہ کے لئے روانہ ہورہی تھی فائرنگ سے خاتون ناز بی بی ، قادر بخش جاں بحق ہوگئے جبکہ سراج اور عبدالواحد زخمی ہوگئے ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز نے جاں بحق ہونے والے اور زخمیوں کو فوری طورپر دشت کے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے لیویز نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔