وزیر داخلہ سندھ نے حسن اسکوائر کے قریب کار پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے رپورٹ طلب کرلی

جمعہ 28 اگست 2015 22:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور خان سیال نے حسن اسکوائر کے قریب کار پر ہونے والی فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر داخلہ نے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتارکیاجائے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جمعہ کی شام نامعلوموٹرسائیکل سوار مسلح افرادنے کارنمبرAPR402پرفائرنگ کرکے کراچی بار ایسوسی ایشن کے سابق جوائنٹ سیکرٹری امیرحیدرشاہ کو قتل کردیا تھا۔

ملزمان بھاگتے ہوئے اپنی موٹرسائیکلHC6612چھوڑکرفرارہوگئے تھے ۔پولیس نے موٹرسائیکل قبضے میں لیکرتفتیش کا آغازکردیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے چہرے پرماسک لگارکھے تھے ۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 4خول ملے ہیں۔

متعلقہ عنوان :