چند پاکستانی سیاست دان کالی بھیڑیں ہیں،ملک کی ترقی نہیں چاہتے؛پاکستان میں سابق امریکی سفیرکیمرون منٹر کا انکشاف
ہفتہ 29 اگست 2015 13:21
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) پاکستان میں امریکا کے سابق سفیر کیمرون منٹر نے انکشاف کیا ہے کہ چند پاکستانی سیاست دان اور کاروباری حضرات ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں دیکھنا نہیں چاہتے تاہم اس کے باوجود پاکستان کا تابناک مستقبل دیکھ رہا ہوں ،پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے میں خوشحالی آئے گی اس سے خطے کے دوسرے ممالک کو بھی فائدہ پہنچے گا،پاک بھارت تناؤ سے متعلق تشویش ہے ،دونوں ممالک کو خطے میں پائیدار امن کیلئے تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں”ون بیلٹ ون روڈ“ کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کالی بھیڑوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے کچھ کاروباری لوگ اورسیاستدان ترقی نہیں چاہتے لیکن وہ اس ملک کے لئے پر امید اور اس کا تابناک مستقبل دیکھ رہے ہیں،پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے تاہم کچھ عناصر پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ہیں اور نوجوانوں کو آگے بڑھنے سے روکا جارہا ہے ، پاک چین اقتصادی راہ داری ناصرف پاکستان کی اہمیت میں اضافہ کرے گا بلکہ اس سے خطے کے دوسرے ممالک کو بھی فائدہ پہنچے گا،کیمرون منٹر نے مزید کہا کہ جرنیلوں کو جنگ سے اور سفارت کاروں کو سفارتی میدان میں دلچسپی ہوتی ہے، دنیا میں پاکستان کے غیرمستحکم ہونے سے متعلق ڈرپایا جاتا ہے، جب وہ پاکستان میں سفارت کار تھے تو روزآنہ کئی گھنٹے سکیورٹی کی صورت حال پر غور کرتے تھے،انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تناوٴ سے متعلق پاکستان کی تشویش جائز ہے لیکن تمام مسائل کو مل کر حل کر نے کی ضرورت ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.