لیبیا : تارکین وطن کی کشتی میں ایک پاکستانی 9گھنٹے تک موت زندگی کی جنگ لڑتا رہا ، کوسٹ گارڈ پہنچے تو والدہ اور چھوٹی بہن جان کی بازی ہار چکی تھیں
ہفتہ 29 اگست 2015 14:34
زوارہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) ایک نوعمر پاکستانی شیفض حمزہ کو لیبیا کے سمندر میں ڈوبنے والی تارکینِ وطن کی ایک کشتی کے تختے پر تقریباً 9 گھنٹے تک زندگی اور موت کی جنگ لڑنی پڑی اور جب تک کوسٹ گارڈز پہنچے ،اس کی والدہ اور چھوٹی بہن جان کی بازی ہار چکی تھیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریڈ کریسنٹ کے ترجمان محمد المصراتی کے حوالے سیبتایا ہے کہ جمعرات کو لیبیا کے مغربی ساحل زوارہ کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے کم از کم 76 افراد ہلاک ہوگئے۔
انھوں نے بتایا کہ تقریباً 198 افراد کو بچا لیا گیا جن میں عرب اور افریقی پس منظر رکھنے والے افراد شامل ہیں تاہم درجنوں لوگ ابھی بھی سمندر میں لاپتہ ہیں۔زوارہ کے قریب ایک پولیس اسٹیشن میں زمین پر اپنے بھائی کے برابر بیٹھے حمزہ کو بھی بحفاظت سمندر سے نکالا گیا۔(جاری ہے)
17 سالہ حمزہ نے بتایا: "ہم نے رات ڈیڑھ بجے کے قریب سفر کا آغاز کیا، وہ ایک لکڑی کی کشتی تھی، جس میں 350 افراد سوار تھے، میرے ساتھ میرے والد، والدہ، میری 11 سالہ بہن، 27 سالہ بہن اور 16 سالہ بھائی بھی کشتی میں موجود تھے۔
"حمزہ نے زمین کو گھورتے ہوئے کہا: "تقریباً آدھے گھنٹے بعد کشتی نے ہچکولے کھانے شروع کردیئے اور پانی کشتی میں داخل ہوگیا اور پھر ہم نے خود کو کھلے سمندر میں پایا۔""کشتی لکڑے کے ٹکڑوں میں تقسیم ہوگئی، میری والدہ اور میں نے ایک ٹکڑا پکڑ لیا اور پھر میں نے اپنے بھائی اور چھوٹی بہن کو بھی برابر میں دیکھا۔"مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.