مستونگ ‘ دشت میں باراتیوں کی بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دوافراد جاں بحق ‘دو بچے زخمی

ہفتہ 29 اگست 2015 15:04

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) مستونگ کے علاقے دشت میں باراتیوں کی بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دوافراد جاں بحق اور دوبچے زخمی ہوگئے ۔کمشنر قلات نے بتایا کہ واقعہ بارتیوں کی شادی کی خوشی میں کی جانے والی فائرنگ کے باعث پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق کوئٹہ سے ایک بارات مستونگ کے علاقے دشت میں گئی تھی ‘ جب یہ بارات وہاں سے واپس آرہی تھی تو کچھ نامعلوم افراد نے باراتیوں کی بس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2افراد جاں بحق اور 2بچے سراج احمد، عبد الواحد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طبی امداد کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا اس سلسلے میں کمشنر قلات اکبر حریفال کے مطابق واقعہ بارتیوں کی شادی کی خوشی میں کی جانے والی فائرنگ کے باعث پیش آیا ۔