کرپشن اور بدعنوانی کے الزامات پر ہزارہ ریجن کے ایک ہیڈکانسٹیبل اور جونیئر کلرک کومعطل کردیاگیا
ہفتہ 29 اگست 2015 16:00
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) انسپکٹرجنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے کرپشن اور بدعنوانی کے الزامات پر ہزارہ ریجن کے ایک ھیڈکانسٹیبل اور جونئیر کلرک کو فوری طور پر معطل کرکے ان کے خلاف محکمانہ انکوائری کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایلیٹ فورس کے جونئیررینک کے ایک آفسر نے آئی جی پی کو شکایت پر مبنی ایک درخواست پیش کی تھی جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ ایلیٹ فورس کے ایس پی کے ریئڈر ایل ایچ سی سعید اور جونیئر کلرک گل فراز ایلیٹ فورس کے کانسٹیبلوں اور اہلکاروں کی تنخواہوں سے غیر قانونی کٹوتی کرکے اپنے جیب میں ڈالتے ہیں۔
آئی جی پی نے اس شکایت کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی انکوائری اینڈ انسپکشن کو اس معاملے میں انکوائری کرنے کا حکم جاری کیا۔(جاری ہے)
ڈی آئی جی انکوائری اینڈ انسپکشن نے اپنی انکوائری رپورٹ میں دونوں کے الزامات کو حقیقت پر مبنی قرار دیا۔ آئی جی پی نے ڈی آئی جی انکوائری اینڈ انسپکشن کی رپورٹ کی روشنی میں ایل ایچ سی سعید اور جونیئر کلرک گل فراز کو فوری طور پر معطل کرکے ان کے خلاف مزید محکمانہ کاروائی کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
دریں اثناء انسپکٹرجنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے قتل کے ایک مقدمے میں ناقص تفتیش پر انچارج انوسٹی گیشن تھانہ یکہ توت پشاورکے سب انسپکٹر وارث خان کو فوری طور پر معطل کرکے ان کے خلاف ایس ایس پی آپریشن پشاور کو محکمانہ کاروائی کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.