کرکٹ سیریز پر بھارت سیاسی تعلقات کا بہانہ بنانے کی بجائے معاہدے کی مکمل پاسداری کر ے ، شہریار خان
ہفتہ 29 اگست 2015 18:24
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ بھارت کے کرکٹ کھیلنے سے انکار سے ہم بھوکے نہیں مر جائیں گے ، پاک بھارت عوام دونوں ملکوں کے مابین باہمی سیریز کے خواہاں ہیں ، کرکٹ سیریز پر بھارت کو سیاسی تعلقات کا بہانہ نہیں بنانا چاہیے اور بھارت کو دونوں ملکوں کے مابین باہمی سیریز کے معاہدے کی مکمل پاسداری کرنی چاہیے ، سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی ، تینوں کھلاڑیوں کی فٹنس اور کارکردگی کو دیکھ کر قومی ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کریں گے ۔
قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی فٹنس پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ۔ وہ ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ شہریار خان نے کہا کہ حالیہ ورلڈ کپ کے دوران پاک بھارت میچ دنیا بھر میں دیکھا گیا ، بھارت کے ساتھ سیریز کھیلنے کا معاہدہ ہوا تھا جس سے وہ اب پیچھے ہٹ رہے ہیں ۔(جاری ہے)
بھارت کو باہمی سیریز کے حوالے سے سیاسی تعلقات کا بہانہ نہیں بنانا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کی وجہ سے پاکستان کی پوری دنیا میں بدنامی ہوئی ۔ محمد آصف ، سلمان بٹ اور محمد عامر کو قومی ٹیم میں واپسی کیلئے لائحہ عمل دیدیا ہے جس پر عمل کرتے ہوئے وہ قومی ٹیم میں اپنی جگہ بنا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تینوں کھلاڑیوں نے 5 سال تک کرکٹ نہیں کھیلی ، تینوں کھلاڑیوں کی فٹنس اور کارکردگی کو دیکھ کر قومی ٹیم میں شامل کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں اور ڈومیسٹک ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں کی فٹنس پر خاص توجہ دے رہے ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.