ڈاکٹرعاصم کے دور میں سوئی سدرن میں ڈھائی ہزارغیرقانونی بھرتیوں کا انکشاف

پرویز مشرف کے دور میں محکمے سے فارغ کئے گئے ملازمین کو دوبارہ بحال کر کے انہیں واجبات کی ادائیگی بھی کی گئی

ہفتہ 29 اگست 2015 18:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کی گرفتاری کے بعد ان کے دور میں سوئی سدرن میں ڈھائی ہزار غیرقانونی بھرتیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رینجرز کی تحویل میں موجود مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین سے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرعاصم کے دوران میں محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی میں سیاسی دبا پر ڈھائی ہزار بھرتیاں کی گئیں جب کہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں محکمے سے فارغ کئے گئے ملازمین کو دوبارہ بحال کر کے انہیں واجبات کی ادائیگی بھی کی گئی جس سے ادارے پر اضافی بوجھ ڈالا گیا جب کہ سوئی سدرن میں ساڑھے 5 سے 6 ہزار ملازمین کی گنجائش ہے جو بڑھا کر 11 ہزار کردی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن کے اس وقت کے ایم ڈی عظیم احمد صدیقی نے سیاسی دبا میں آکر عہدے سے استعفی دے دیا تھا جب کہ ڈاکٹرعاصم کے دور میں سوئی سدرن میں ہونے والی بھرتیوں اور ترقیوں کی فہرستیں تیارکی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :