پشاور میں حلف برداری تقریب کے بعد لیڈی ہیلتھ سپروائزروں نے منتخب نمائندوں کا راستہ روک لیا
ہفتہ 29 اگست 2015 21:08
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) پشاور میں حلف برداری تقریب کے بعد لیڈی ہیلتھ سپروائزروں نے منتخب نمائندوں کا راستہ روک لیا اور ایک گھنٹہ ہائی سکول نمبر ون سٹی کے گیٹ پر قبضہ کرکے بلدیاتی نمائندوں کواندر محصور کرلیا،ہفتہ کے روز حلف برادری تقریب کے بعد پشاور کے مختلف بی ایچ یوز اور آرایچ سیز میں کام کرنے والی لیڈی ہیلتھ سپروازئزر نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاجاً سکول کے اوٹ گیٹ پر قبضہ کرلیا جس کی وجہ سے منتخب نمائندے اندر محصور ہوگئے اور ایک گھنٹے تک کسی کو باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی ، جس کے بعد بعض نمائندوں نے ان کے ساتھ مذاکرات کئے اوران کی یقین دہانی پر ایل ایچ ایس نے احتجاج ختم کرتے ہوئے راستہ کھول دیا۔
اس موقع پرصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے لیڈی ہیلتھ سپروائزرز کا کہنا تھا کہ2012میں سپریم کورٹ کے حکم پر انہیں مستقل کیا تھا لیکن تاحال انہیں کسی قسم کی مراعات نہیں دی جا رہی، اور وہ آٹھ ہزار روپے کے قلیل تنخواہ پر کام کرنے پر مجبور ہیں اور تو اور پچھلے تین مہینے سے ان کی وہ تنخواہ بھی بند کردی گئی ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کے بند تنخواہیں ریلیز کرکے تین سالہ بقایاجات ادا کئے جائیں بصورت دیگر صحت سے متعلق تمام سرگرمیوں سے بائیکاٹ کریں گے وہ پیر کے روز سے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دینگے جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مزار قائد پر حاضری ،اہلیہ بھی ہمراہ تھیں
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے 5دن میں 46کیسز نمٹا دیئے، کیسز میں سے بیشتر 15 سال سے زیر التوا تھے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کا کسانوں کے لئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
گلا کٹ جائے آواز پھر بھی بانی پی ٹی آئی کی آئے گی، عمرایوب
-
گندم بحران:وفاقی حکومت نے گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کر 18 ملین میٹرک ٹن کردیا
-
ججز کے خط کا معاملہ؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے متفقہ تجاویز سپریم کورٹ کو ارسال کر دیں
-
امریکی محکمہ خارجہ کی عربی ترجمان ہالہ غریط غزہ پر واشنگٹن کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں
-
نسلی تعصب کے خاتمے کے 30 برس بعد جنوبی افریقہ کہاں کھڑا ہے؟
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فی کلو واٹ 2ہزار روپے فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید کردی
-
وزیر داخلہ کا بھکاری مافیا اورمنشیات گینگز کیخلاف کارروائی کا حکم
-
اسلام آباد میں غیرملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.