پاک چین قتصادی راہداری منصوبے کو کرپشن کی نظرکیا گیا تو عوام حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے‘ ملک بچانے کے لیے کرپشن پر قابو پانا ضروری ہے ،سوئس بنکوں میں پڑے 200 ارب ڈالر ملک میں آ جائیں تو پاکستان پر ایک ڈالر کا بھی قرضہ نہیں رہے گا ،عوام کو تعلیم اور صحت کی مفت سہولتیں بھی دی جاسکیں گی
امیر جماعت اسلامیسینیٹر سراج الحق کی پریس کانفرنس
ہفتہ 29 اگست 2015 21:49
لندن ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے کو کرپشن کی نذر کیا گیا تو عوام حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے ،پاکستان کی 68سالہ تاریخ میں رقم کے لحاظ سے یہ سب سے بڑا منصوبہ ہے جس سے امید پیدا ہوئی ہے کہ پاکستان میں سڑکوں کا جال بچھے گا انڈسٹریل شہر بنیں گے لیکن اگر حکمران اس عظیم منصوبہ میں بھی کرپشن سے باز نہ آئے ، تو ماضی میں لیے گئے بڑے بڑے بیرونی قرضوں کی طرح اس منصوبے سے بھی عام آدمی کو کچھ نہیں ملے گا ، کرپشن ایک ناسور بن چکی ہے اور کینسر کی طرح معاشرہ کو چاٹ رہی ہے ، ملک بچانے کے لیے کرپشن پر قابو پانا ضروری ہے ،سوئس بنکوں میں پڑے 200بلین ڈالر ملک میں آ جائیں تو پاکستان پر ایک ڈالر کا بھی قرضہ نہیں رہے گا اور عوام کو تعلیم اور صحت کی مفت سہولتیں بھی دی جاسکیں گی ، اوورسیز پاکستانی سالانہ اٹھارہ بلین ڈالر کما کر پاکستان بھیجتے ہیں جنہیں کرپٹ حکمران بیرون بنکوں میں موجود اپنے اکاؤنٹس میں جمع کروادیتے ہیں ، سیاست پر مخصوص ٹولے کا قبضہ ہے عام آدمی کو اقتدار کے ایوانوں میں پہنچانے کے لیے اس ٹولے سے نجات ضروری ہے ، ملکی خوشحالی اور ترقی کے لیے کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانا انتہائی ضروری ہے ، پرامن کراچی نا صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کی ضرورت ہے ۔
(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.