نوجوان کھلاڑی میری غلطی نہ دہرائیں اور صرف کھیل پر دھیان رکھیں محمد آصف
اتوار 30 اگست 2015 17:00
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد آصف نے کہا ہے کہ پابندی کا وقت انتہائی کرب سے گزارا ، لیکن اس دوران صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا ، میرا نوجوان کھلاڑیوں کو سبق ہے کہ جو غلطی میں نے کی ہے وہ اسے نہ دہرائیں اور صرف اور صرف کھیل پر دھیان رکھیں۔
(جاری ہے)
جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد آصف کا کہنا تھا کہ ان کی کرکٹ ٹیم میں واپسی سے متعلق پی سی بی سے بات چیت چل رہی ہے جس میں پی سی بی نے مجھے ہدایت کی ہے کہ میں فی الحال اپنی فٹنس پر توجہ دوں اور چھوٹے میچز کھیلوں۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے چھوٹے میچز کھیلنے شروع کر دئیے ہیں اور امید ہے کہ جلد ہی فارم میں آجاؤں گا اور پہلے سے بہتر کھیل کر قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں سیالکوٹ اور شیخوپورہ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین میچ کھیلا گیا جس میں محمد آصف نے شیخوپورہ کی کرکٹ ٹیم کی طرف سے نمائندگی کی۔ میچ کو دیکھنے کے لئے شائقین سٹیڈیم میں موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
-
کرکٹ سیریزکے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں
-
ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانیکا امکان
-
باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے محمد عامر کو اسکواڈ سے باہر کردیا
-
فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر
-
پنک گیمزکا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سی (کل) کئے جانے کا امکان
-
پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی اگلے ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کریں گی
-
جنوبی افریقہ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
ٹی ٹونٹی میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کرنے پرمایوسی ہوئی : خوشدل شاہ
-
’ہندوستانی امیر لوگ ، وہ غریب ممالک کی ٹی ٹونٹی لیگز میں نہیں کھیلنا چاہتے‘: وریندر سہواگ کا متکبرانہ بیان
-
آل واپڈاانٹریونٹ کبڈی ایشین سٹائل ٹورنامنٹ فیسکو گراؤنڈ میں جاری
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل رضوان، اعظم خان، حارث رئوف کی انجری کی اپ ڈیٹ سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.