وسیم اکرم فائرنگ کیس؛ میجر ریٹائرڈ عامر رحمان نے تحریری معافی مانگ لی
فہد شبیر اتوار 30 اگست 2015 17:04
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اگست۔2015ء)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ کیس میں مرکزی ملزم میجر (ر) عامر رحمان نے تحریری معافی مانگ لی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والے مرکزی ملزم میجر (ر) عامر رحمان نے تحریری معافی مانگ لی ہے۔
(جاری ہے)
دوسری جانب وسیم اکرم نے معافی نامہ قبول کرنے کے لیے 2 شرائط رکھی ہیں کہ عامر رحمان اپنا اسلحہ لائسنس اور گاڑی کے ڈرائیورکا لائسنس منسوخ کردیں تو ان کا معافی نامہ قبول کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میجر ریٹائرڈ عامر رحمان نے وسیم اکرم کی دونوں شرائط منظور کر لی ہیں جس کے بعد اس بات کا امکان ہے کہ پیر کے روز معافی نامہ عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ 5 اگست کو کارساز روڈ پر پیش آیا جب کہ مقدمے کے مرکزی ملزم میجر (ر) عامر رحمان عبوری ضمانت پر ہیں۔مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.