کراچی ، پولیس آپریشن میں 5ملزمان ہلاک ، 15گرفتار
پیر 31 اگست 2015 12:01
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیوں میں 5ملزمان ہلاک، جبکہ 1ملزم سمیت 15افراد کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس کے مطابق رضویہ کے علاقے میں لیاری ندی کے قریب ذرائع کی اطلاع پر پولیس پہنچی، تو وہاں پر موجود 2ملزمان نے فائرنگ شروع کردی، جس پر پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے، ہلاک ملزمان کے قبضے سے ایس ایم جی ہینڈ گرنیڈ اور پستول برآمد کیا گیا ہے۔
منگھوپیر کے علاقے خیرآباد میں اینٹی کار لفٹنگ سیل نے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر اسنیپ چیکنگ کی اور اس دوران موٹرسائیکل سوار 2ملزمان نے پولیس کی جانب سے رکنے کا اشارہ کرنے پر فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی کارروائی سے دونوں ملزم ہلاک ہوگئے، ہلاک ملزمان سے اسلحہ اور گلشن اقبال سے چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔(جاری ہے)
ادھر کورنگی کے علاقے عوامی کالونی میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں 1ملزم ہلاک ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ڈیڑھ ماہ قبل ایس پی لانڈھی کے گارڈ کو فائرنگ سے زخمی اور وزیر اعلی کے کوآڑڈینیٹر شاہجہان سے 20دن قبل سرکاری ایس ایم جی بھی چھینی تھی۔
ایک واقع میں جہاں زمان ٹاؤن پولیس کی کارروائی میں 1ملزم کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم سے اسلحہ اور بوٹ بیسن سے چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی اور آخر میں گلشن اقبال بلاک 13ڈی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپے کے دوران 2افراد کو حراست میں لیا، جبکہ ایسٹ زون پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے 15مشکوک افراد کو حراست میں لے کر نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.