سپریم کورٹ نے کچی آبادیوں سے متعلق تمام فریقین سے تجاویز طلب کرلیں ،تسنیم صدیقی عدالتی معاون مقرر ، سیکرٹری قانون و انصاف کو مشاورت کے بعد تجاویز پیش کرنے کی ہدایت
پیر 31 اگست 2015 16:58
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء ) سپریم کورٹ نے کچی بستی آپریشن کے خلاف درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے کچی آبادیوں سے متعلق تمام فریقین سے تجاویز طلب کرلیں ، عدالت نے تسنیم صدیقی کو عدالتی معاون مقرر کرتے ہوئے سیکرٹری قانون و انصاف کو مشاورت کے بعد تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔ چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ سی ڈی اے طاقتور اور کمزوروں کے ساتھ الگ الگ سلوک روا رکھتا ہے ، حکومت کی ناکامی پر عدلیہ کو مداخلت کرنی پڑتی ہے ۔
جسٹس دوست محمد نے ریمارکس دیئے کہ آئی الیون کی کچی آبادی ختم کرکے لوگوں کو بے گھر کیا گیا ، ریڈ زون میں ڈھائی ماہ تک لوگوں قبریں بنائیں ، کوئی ایکشن نہیں ہوا ، سی ڈی اے نے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف تو کوئی کارروائی نہیں کی ، کیس کی سماعت آئندہ ہفتہ تک کیلئے ملتوی کردی گئی ۔(جاری ہے)
پیر کو سپریم کورٹ میں آئی الیون کچی بسی آپریشن کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ سی ڈی اے نے آئی الیون کے 15 سے 17 ہزار لوگوں کو بے گھر کرکے اچھا نہیں کیا ، سی ڈی اے کو اپنے ضابطوں کی دیگر جگہوں پر خلاف ورزیاں نظر نہیں آتیں ، سی ڈی اے طاقتوروں اور کمزوروں کے ساتھ الگ الگ سلوک روا رکھے ہوئے ہے ۔
جسٹس دوست محمد نے ریمارکس دیئے کہ بتایا جائے کہ کتنے دہشتگرد کچی آبادیوں سے گرفتار ہوئے اور کتنے پوش ایریا سے پکڑے گئے ؟ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جواب دیئے کہ جب تک حکومت کوئی مناسب اقدام نہیں کرے گی ، کچی بستیاں بنتی رہیں گی ۔ چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ کیا یہ کچی آبادیاں راتوں رات بن گئی تھیں ؟ تین جج بیٹھ کر کوئی کایا نہیں پلٹ سکتے ، حکومت کی ناکامی پر عدلیہ کو مداخلت کرنی پڑتی ہے ، کہا جاتا ہے کہ گھر بنانا سپریم کورٹ کا کام نہیں سپریم کورٹ حد سے ہرگز تجاوز نہیں کررہی ، حکومت اپنے کام خود کرے ، تو ہمیں مداخلت کی ضرورت نہیں ، حکومت کام نہیں کرے گی تو ہم آئین پر عمل کرائیں گے ۔ درخواست گزار حل بتائیں تاکہ اس کے مطابق فیصلہ کرسکیں ۔ جسٹس دوست محمد نے ریمارکس دیئے کہ آئی الیون کی کچی آبادی ختم کرکے لوگوں کو بے گھر کیا گیا ، بے گھر افراد کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات بھی درج کیے گئے ۔ ریڈ زون میں ڈھائی ماہ تک لوگوں نے قبریں بنائیں ، سی ڈی اے نے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھی کوئی کارروائی نہیں کی ۔ سپریم کورٹ نے کچی آبادیوں سے متعلق تمام فریقین سے تجاویز طلب کرلیں ۔ عدالت نے تسنیم صدیقی کو عدالتی معاون مقرر کرتے ہوئے سیکرٹری قانون و انصاف کو مشاورت کے بعد تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔ کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی گئی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.