عوامی تحریک کے دستور پر قائم نظر ثانی کمیٹی کااہم اجلاس 2ستمبر کو ہو گا
پیر 31 اگست 2015 20:28
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء )پاکستان عوامی تحریک کے دستور پر نظر ثانی کیلئے قائم کمیٹی کااہم اجلاس 2ستمبر کو سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کی زیر صدارت مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہو گا۔ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے ایک ماہ قبل پارٹی دستور پر نظر ثانی کیلئے کمیٹی قائم کی تھی ۔
(جاری ہے)
کمیٹی میں مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کے علاوہ ڈاکٹر رحیق عباسی، انور اختر ایڈووکیٹ، میجر(ر) محمد سعید، قاضی فیض السلام، ایم نوراﷲ، اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ، ساجد محمود بھٹی شامل ہیں۔
کمیٹی نظرثانی کے حوالے سے سفارشات مرتب کرکے سنٹرل کور کمیٹی کو ارسال کرے گی اور پھر سنٹرل کور کمیٹی کی منظوری کے بعد نظرثانی شدہ دستور کا مسودہ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کو حتمی منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم نوراﷲ کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کا دستور 2000 ء میں تیار کیا گیا تھا ،تنظیمی ڈھانچہ میں بعض اہم تبدیلیوں کے باعث اس میں ترامیم ناگزیر ہو گئی تھیں۔مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.