صوابی، بلدیاتی ملازمین کا نو منتخب ناظمین کے احترام میں ایک مہینے کیلئے احتجاجی ہڑتال ملتوی کرنے کا اعلا ن

پیر 31 اگست 2015 23:01

صوابی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء ) بلدیاتی ملازمین نے نو منتخب ناظمین کے احترام میں ایک مہینے کیلئے احتجاجی ہڑتال ملتوی کرنے کا اعلا ن کردیا ۔ صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کے یونینز نے پشاور یونین کو فیڈریشن میں شامل نہ کرنے کا متفقہ فیصلہ کردیا ۔ اگر ماہ ستمبر میں ہمارے جائز مسائل حل نہ کئے گئے تو 6 اکتوبر سے غیر معینہ مدت تک احتجاجی ہڑتال کرینگے ۔

ان خیالات کا اظہار مقررین نے بلدیاتی ملازمین کے واحد نمائندہ تنظیم لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن (رجسٹرڈ) صوبہ خیبر پختونخواہ کے صوبائی اجلاس منعقدہ ٹی ایم اے صوابی میں کیا۔ اجلاس کی صدارت حاجی انورکمال نے کی جبکہ مختلف یونینز کے نمائندوں شوکت علی کیانی، شادخان ،عبدالستار خان ، حاجی فریداﷲ ، پیر تیمور شاہ ، شاد خان ، خالد حمید، ملک محمد طفیل۔

(جاری ہے)

سخی بادشاہ، شاہ جہان ، نورجمال شاہ، ملکی آمان ، فرہاد محمد خیل، آیاز احمد، محبوب اﷲ، آمین محمد، اقبال حسین، حسن بادشاہ، قاری عمر زمان ، حافظ فیض محمد، فضل مالک بابو، لیاقت کریم،سید قنبر رضی ، محمداصف الرحمن ، شیخ زبیر ، محمدآیاز، حاجی نیازعلی ، محمد فاضل جونئیر، جوہر زمان ، حاجی قاسم علی ،حاجی توفیق زمان ، محمد جان خان، آیاز احمد اور دیگر یونینز رہنماؤن نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے فیڈریشن کے جانب سے ہڑتال کے کال کو ایک مہینہ کیلئے ملتوی کرنے کی حمایت اور پشاور کے یونین کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت کرنے اور سیاسی تعلق رکھنے کی بھرپور مخالفت کی گئی اورقراردادوں کے ذریعے متفقہ فیصلے کئے گئے کہ صوبہ بھر میں نو منتخب ناظمین کے اعزاز اور احترام میں فیڈریشن کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کو 6 اکتوبر تک ملتوی کرنے اور پشاور کے یونین کو پاکستان ورکرز فیڈریشن میں الحاق دینے اور ان کے ساتھ سیاسی تعلق نہ رکھنے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا۔صوبائی اجلاس کے اختتام پر TMA صوابی کے یونین نے صوبہ بھر کے یونین لیڈران کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :