امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز اپنے کیریئر میں تاریخ رقم کر نے کے قریب پہنچ گئیں
منگل 1 ستمبر 2015 12:05
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء)امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز اپنے کیریئر میں تاریخ رقم کرنے کے قریب پہنچ چکی ہیں جہاں یو ایس اوپن میں فتح کے ساتھ ہی وہ سال کیلنڈر گرینڈ سلیم مکمل کر لیں گی۔کیریئر میں 21 گرینڈ سلیم مقابلے جیتنے والی سرینا ولیمز رواں سال آسٹریلین اوپن، فرنچ اوپن اور ومبلڈن اوپن جیت کر تینوں گرینڈ سلیم اپنے نام کر چکی ہیں اور یو ایس اوپن میں فتح کے ساتھ وہ چوتھا گرینڈ سلیم اپنے نام کر کے کیلنڈر گرینڈ سلیم اپنے نام کر لیں گی۔
اگر 33 سالہ اسٹار یہ کارنامہ انجام دے دیتی ہیں تو 27 سال بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلی کھلاڑی ہوں گی ‘اس سے قبل 1988 میں جرمنی کی اسٹیفی گراف نے یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا جبکہ مردوں میں آخری مرتبہ یہ کارنامہ 1969 میں روڈ لیور نے انجام دیا تھا۔(جاری ہے)
آج تک ٹینس کی تاریخ میں صرف پانچ کھلاڑی یہ سنگ میل عبور کر سکے ہیں۔1938 میں پہلی مرتبہ ڈون بج نے یہ اعزاز حاصل کیا جس کے بعد روڈ لیور نے 1962 اور 1969 میں کیلنڈر گرینڈ سلیم مکمل کیا، 1953 میں مورین کونولی، 1970 میں مارگریٹ کورٹ اور پھر 1988 میں اسٹیفی گراف یہ اعزاز حاصل کر پائیں۔
مردوں کے عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ، عالمی نمبر دو راجر فیڈرر اور اسپینش ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے اس موقع پر سرینا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ٹینس اسٹار یہ اعزاز حاصل کرنے کی مستحق ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جنوبی افریقہ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
ٹی ٹونٹی میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کرنے پرمایوسی ہوئی : خوشدل شاہ
-
’ہندوستانی امیر لوگ ، وہ غریب ممالک کی ٹی ٹونٹی لیگز میں نہیں کھیلنا چاہتے‘: وریندر سہواگ کا متکبرانہ بیان
-
آل واپڈاانٹریونٹ کبڈی ایشین سٹائل ٹورنامنٹ فیسکو گراؤنڈ میں جاری
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل رضوان، اعظم خان، حارث رئوف کی انجری کی اپ ڈیٹ سامنے آگئی
-
سلمان بٹ نے بھی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی سکواڈ کا انکشاف کردیا
-
لنکن پریمئیر لیگ، نسیم شاہ سمیت سینکڑوں کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی
-
کاؤنٹی کرکٹ، شان مسعود کا جوئے کی تشہیر سے گریز
-
جیسن گلیسپی پاکستان کو ایک مستقل مزاج ریڈ بال ٹیم بنانے کے خواہشمند
-
بابر اعظم ،ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.