سپریم کورٹ نے ذوالفقار آباد ٹرمینل کا ماسٹر پلان2ماہ میں تیار کرنے کا حکم دیدیا

منگل 1 ستمبر 2015 17:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے ذوالفقار آباد ٹرمینل کا ماسٹر پلان2ماہ میں تیار کرنے کا حکم دیدیا سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ذوالفقار آباد میں ٹرمینل کیس کی سماعت جسٹس سرمد جلال عثمانی اور جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل دورکنی بنچ نے کی دوران سماعت عدالتی حکم پر کمشنر کراچی نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ ذوالفقار آباد ٹرمینل میں فی الوقت ،ورکشاپ،دکانیں ،ہوٹل اور بیت الخلا موجود نہیں ہیں سب سے بڑا مسئلہ تیل کی فراہمی کا ہے تیل کی فراہمی کے لیئے اب بھی آئل ٹینکرز کو کیماڑی ہی آنا پڑتا ہے رپورٹ کے بعد عدالت نے ٹرمینل کی منصوبہ بندی اور تعمیر کے حکم پر عملدرآمد کے لیے کمشنر کراچی کو نگراں مقرر کیا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمینل کی تعمیر کے لیئے کسی تجربہ کار تعمیراتی کمپنی سے مدد لی جائے اور وفاقی و صوبائی سیکریٹری خزانہ منصوبے کی تکمیل میں مدد کریں جبکہ ٹرمینل کی تعمیر میں متعلقہ ایسوسی ایشن کی ضرورتیں پوری کرنے کے لیئے انہیں بھی اعتماد میں لیا جائے

متعلقہ عنوان :