سی ڈی اے نے موسم برسات کی جاری شجر کاری مہم کے دوران دارالحکومت2لاکھ پودے لگائے دئیے ہیں، محمد عرفان
منگل 1 ستمبر 2015 18:40
اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) سی ڈی اے نے موسم برسات کی رواں شجر کاری مہم کے دوران دارالحکومت2لاکھ پودے لگائے دئیے جبکہ باقی ایک لاکھ پودے 30ستمبر تک لگا دئیے جائینگے۔ سی ڈی اے ما حولیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل محمد عرفان نے منگل کو ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء“ کو بتایا کہ سی ڈی اے نے رواں شجرکاری مہم کے دوران نیشنل پارک، پارک ڈائریکٹوریٹ اور اسلام آباد کے دیہی علاقوں سمیت دیگر علاقوں میں دو لاکھ پودے لگا دیئے ہیں جبکہ دارالحکومت اور اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں باقی ایک لاکھ پودے 30 ستمبر تک لگا دیئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل نے پارک انکلیو میں پودا لگا کر باضابطہ طور پر رواں آزادی شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل کی ہدایت پر سی ڈی اے مقامی موسم سے مطابقت رکھنے والے پودوں پر زیادہ زور دے رہا ہے کیونکہ مقامی پودے موسم کی حدت اور شدت برداشت کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سی ڈی اے ہر سال موسم برسات اور موسم بہار کی شجرکار ی مہم کا آغاز کرتا ہے تاہم یہ ایک روایت ہے جس میں شہریوں کو درخت لگانے کی ترغیب اور درختوں کی افادیت سے آگاہ کیا جاتا ہے تاہم سی ڈی اے کا انوائرنمنٹ ونگ سار ا سال مسلسل پودے لگانے، ان کی دیکھ بھال کرنے اور ان کی افزائش کو ممکن بنانے کے لئے سرگرم عمل رہتاہے اور یہی وجہ ہے کہ اسلام آباد ملک کا خوبصورت ، سر سبز و شاداب اور قدرتی خوبصورتی کا حامل منفرد شہر ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل محمد عرفان نے کہا کہ رواں سال موسم برسات کی شجرکاری کے لئے مرکزی حکومت نے سی ڈی اے کو 3لاکھ پودے فراہم کئے ہیں تاہم سی ڈی اے مختلف سکولوں، کالجوں ، این جی اووز اور دیگر اداروں کے اشتراک سے 4لاکھ 50ہزار پودے لگائے گا جن میں چیڑ، پائن ، کچنار، املتاس، دہریک ، جیکرانڈہ، زیتون اور جامن وغیرہ کے پودے شامل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ رواں شجر کاری مہم کے دوران سی ڈی اے 2لاکھ 25ہزار پودے اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں جبکہ 75ہزار پودے اسلام آباد میں موجود پارکوں اورمیڈین سٹرپس پر لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ موسم برسات کی شجرکاری کے پہلے روز سی ڈی اے کے منفرد ہاؤسنگ منصوبے پارک انکلیو میں 30ہزار پودے لگائے دئیے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.