جہلم میں2اور بہاولپور میں ایک مجرم کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا
بدھ 2 ستمبر 2015 11:34
جہلم/ بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء )ملک بھر کی جیلوں میں قتل کے مجرموں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔جہلم میں 2 مجرموں اور بہاولپور میں ایک مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ۔بدھ کو ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں سزائے موت کے 2 قیدیوں ظہور حسین اور ارشد محمود کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔
(جاری ہے)
مجرم ظہور حسین نے1992 میں معمولی جھگڑے پر 3 افراد کو قتل کردیا تھا جبکہ مجرم ارشد محمود نے 2005 میں ایک شخص کو قتل کیا تھا۔
ادھر بہاولپور سینٹرل جیل کو سزائے موت کے پانچ مجرموں کے بلیک وارنٹ موصول ہوئے تھے۔جن میں سے ایک مجرم اجمل عرف پتھر کو پھانسی دیدی گئی ہے۔مجرم اجمل نے 2001 میں خانپور میں رشتے کے تنازع پر ایک شخص کو قتل کردیا تھا۔تین مجرموں کو کل پھانسی دی جائے گی۔پھانسی سے قبل مجرموں کی اہل خانہ سے آخری ملاقات کروادی گئی تھی۔سزائے موت کے فیصلے پر عملدرآمد کے موقع پر جیلوں کیاطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.