کوآپریٹو ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ فیصل آباد کا الحاق باضابطہ طور پر زرعی یونیورسٹی سے کردیا گیا‘وزیرکوآپریٹو

بدھ 2 ستمبر 2015 13:45

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء ) صوبائی وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنٹر نے کہا ہے کہ کوآپریٹو ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ فیصل آباد کا الحاق باضابطہ طور پر زرعی یونیورسٹی کے ساتھ کردیا گیاہے جہاں ٹریننگ لینے والے شرکاء کو ڈگری جاری کی جائے گی۔

(جاری ہے)

محکمانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرگودھا میں حکومت نے 30ملین روپے کی لاگت سے کنوپراسینگ پلانٹ لگا دیاہے جس کے تحت کوآپریٹو زرعی سوسائٹیوں کے ممبران ایک ایکڑ زمین فراہم کریں گے۔

محکمہ کوآپریٹو میں افسران و ملازمین کی خدمات کو مزید فعال بنانے کے لیے سکیلوں کواپ گریڈ کردیا گیاہے۔ سب انسپکٹر کوآپریٹو کا سکیل 6سے11، انسپکٹر کوآپریٹو 11سے14، اسٹنٹ رجسٹرار 16سے17، سرکل رجسٹرار 17سے18 اور ڈپٹی رجسٹرار 18کو سپیشل الاؤنس 2500روپے دئیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کوآپریٹو کو ہاؤسنگ ، زرعی اور دیگر سیکٹر کے لیے ماتھے کا جھومر بنانے میں کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :