پلاننگ کمیشن نے وفاقی دارالحکومت میں خصوصی فورس کی تشکیل کے لئے 1.6 ارب روپے کی باضابطہ منظوری دے دی
بدھ 2 ستمبر 2015 15:47
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) وفاقی دارالحکومت کے تحفظ کو مزید مضبوط بنانے کے لئے پلاننگ کمیشن نے ایک خصوصی فورس کی تشکیل دینے کے لئے 1.6 ارب روپے کی باضابطہ منظوری دے دی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خصوصی فورس کے اخراجات کا اعلان پلاننگ کمیشن کے وزیر احسن اقبال کی صدارت میں ہوے میں اجلاس میں کیا گیا ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق رواں سال جون میں پلاننگ کمیشن کے مذکورہ فورس کی تشکیل کے لئے وزارت داخلہ کو سمری ارسال کی گئی تھی جس میں 1.85 ارب روپے کی منظوری کی استدعا کی گئی تاہم اگست میں وزارت داخلہ نے سمری اس سفارش کے ساتھ واپس بھیج دی گئی کہ منصوبے پر لاگت کی رقم میں 50 فیصد کمی کی جائے ۔
مزید براں پلاننگ کمیشن کی مرکزی ترقیاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ طے کردہ رقم جلد پولیس کے حوالے کر دی جائے گی ۔ جس میں مکمل طور پر 21 کنال پر ہیڈکوارٹر کے قیام اسلحہ اور گاڑیوں کی خرید و فروخت کے لئے 530 ملین روپے بھی شامل ہیں ۔پلاننگ کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ خصوصی فورس کے اہلکاروں کی تنخواہیں وفاقی پولیس کے اہلکاروں کے برابر ہوں گی تاہم انہیں کچھ الاؤنس خصوصی فورس کی تنخواہ میں شامل ہوں گے ۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.