علامہ شاہ احمد نورانی ؒ نے منکرین ختم نبوت کی سازشوں کا دروازہ ہمیشہ کیلئے بند کرایا، علامہ قاضی احمد نورانی
بدھ 2 ستمبر 2015 17:37
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) عقیدہ ختم نبوت ایمان کی اساس ہے ۔ علامہ شاہ احمد نورانی ؒ نے اپنی فیم و فراست سے منکرین ختم نبوت کی سازشوں کا دروازہ ہمیشہ کیلئے بند کرایا۔ یہ بات فدائیان ختم نبوت پاکستان کے مرکزی رابطہ سیکریٹری علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی نے ہفتہ تحفظ عقیدہ ختم نبوت کے سلسلے میں فدائیان ختم نبوت پاکستان ضلع وسطی کراچی کے زیر اہتمام نیو کراچی میں ختم نبوت کانفرنس سے اپنے خصوصی خطاب میں کی۔
کانفرنس میں صوفی فخرالدین نورانی، مولانا قاضی عبدالقادر صدیقی، مولانا موج علی چشتی، قاری شیخ احمد اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔ علامہ قاضی احمد نورانی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہی ایمان کی وہ بنیاد ہے جس پر ایمان کی پوری عمارت قائم ہے ۔(جاری ہے)
قادیانی اپنے کفر سے مسلمانوں کی اس اساس کو کھوکھلا کرنے کی سازش کررہے تھے۔ علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی ؒ نے 1974ء میں پاکستان میں تاریخی تحریک ختم نبوت کی قیادت کرکے اور قومی اسمبلی میں منکرین ختم نبوت کے خلاف قرار داد پیش کرکے مسلمانان پاکستان کو قادیانیوں احمدیوں اور لاہوریوں کی سازش سے محفوظ کرایا۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی ہر کلمہ گو مسلمان کی ذمہ داری ہے کہ وہ خود کو عقیدہ ختم نبوت کی ترویج واشاعت کیلئے وقف کرے اور ذات رسالت مآبﷺ سے اپنی عقیدت و محبت کا کھل کر اظہار کرے۔ انہوں نے کہا کہ پیر7؍ستمبر کو خالقدینا ہال ایم اے جناح روڈ کراچی میں تاریخی ختم نبوت کانفرنس منعقد کریں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.