ٹوکیو 2020ء اولمپکس لوگو کے چوری الزامات
جمعرات 3 ستمبر 2015 11:46
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء)ٹوکیو کے سنہ 2020 اولمپکس لوگو کا خیال چوری کرنے کے الزامات سامنے آنے کے بعد جاپان کے سوشل میڈیا صارفین نے اپنے تیار کردہ ڈیزائن پوسٹ کرنا شروع کر دیے ہیں۔جاپان میں سرقے کے الزامات کے بعد پرانے اولمپکس لوگو کو ترک کر دیا گیا، جس کے بعد ہیش ٹیگ ’unofficialemblem‘ ٹرینڈ کرنا شروع ہو گیا۔ٹوکیو اولمپکس کے بارے میں ایک مشورہ یہ دیا جا رہا ہے کہ اولمپکس کی بولی کے دوران دیا جانے والا لوگو دوبارہ استعمال کیا جائے۔
جاپان کی جانب سے اولمپکس کی بولی کے دوران دیے جانے والے اس لوگو کو آئی شیمامینے نامی طالبہ نے تیار کیا تھا۔ اس لوگو میں جاپان کی پہچان چیری کے پھول دکھائے گئے ہیں۔تاہم پھولوں کا یہ ہار کسی حد تک المیے کی علامت بھی ہے کیوں کہ اس قسم کا ہار قبروں پر رکھا جاتا ہے۔(جاری ہے)
آئی شیمامینے نے بھی ایک انٹرویو میں بتایا کہ انھیں اس لوگو کا خیال ایک بے نام فلم دیکھنے کے بعد آیا جس میں ایک قبر پر اس قسم کے پھول پڑے ہوئے تھے۔
تاہم جاپان کی اولمپکس کمیٹی کے سربراہ مساتو مزونو کا کہنا ہے کہ آئی شیمامینے کے لوگو میں امید کی کرن دکھائی گئی ہے کیوں کہ یہ واپس لوٹ آنے کی علامت بھی ہے، جس کے دو معنی لیے جا سکتے ہیں، ایک تو اولمپکس کا جاپان لوٹ کر آنا اور دوسرے فوکوشیما حادثے کے بعد جاپانی معاشرے کا دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑا ہونا۔جاپان کے سوشل میڈیا پر کان کان نامی مصور کی جانب سے دیے جانے والے لوگو کو بہت زیادہ شیئر کیا گیا جس میں ایک سرخ دستی پنکھا دکھایا گیا ہے۔ کان کان کا کہنا ہے کہ دستی پنکھا اچھی قسمت کی نمائندگی کرتا ہے اور یہ جاپانی روایت کا حصہ ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے پاکستانی سکواڈ میں اہم کھلاڑی کی واپسی کا امکان
-
محسن نقوی کا حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ،ہائی پرفارمنس سینٹر میں سہولیات کا جائزہ لیا
-
پی سی بی میں نئے چیف کیوریٹر کی تقرری کا فیصلہ، اشتہار دیدیا گیا
-
نجم سیٹھی کا ایف آئی اے کے پی سی بی کی خاتون عہدیدار کیساتھ نامناسب رویے پر اظہار افسوس
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
اذلان شاہ ہاکی کپ،پاکستان پہلے میچ میں چار مئی کو ملائیشیا کیخلاف مدمقابل ہوگا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس لیگ،بوائیز اور گرلز کیٹگریز کے مقابلے جاری
-
ٹی ٹونٹی رینکنگ، بابر اعظم نے سوریہ کمار یادیو سے فاصلہ کم کرلیا
-
پاک بھارت ٹیمیں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی، مائیکل وان کی پیشن گوئی
-
دورۂ آئرلینڈ و انگلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کل ہوگا
-
آئی سی سی آفیشل چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے وینیوز کا معائنہ کرنے پاکستان پہنچ گئے
-
پی سی بی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا اینتھم بنائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.