پی سی بی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا اینتھم بنائے گا

کرکٹ بورڈ نے اینتھم سپانسر شپ رائٹس کے لیے اشتہار دے دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 1 مئی 2024 12:33

پی سی بی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا اینتھم بنائے گا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم مئی 2024ء ) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریاں عروج پر ہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اینتھم کے حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے۔ نجی ٹی وی سماء نیوز کے ذرائع کے مطابق پی سی بی آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا اینتھم بنائے گا، پی سی بی نے اینتھم اسپانسر شپ رائٹس کے لیے اشتہار دے دیا، آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ یکم جون سے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

امریکہ اور ویسٹ انڈیز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے مشترکہ میزبان ہیں۔ دوسری جانب پی سی بی کی جانب سے نئے چیف کیوریٹر کے لیے اشتہار دے دیا گیا ہے جس کے مطابق خواہشمند اور معیار پر پورا اترنے والے امیدوار 16 مئی تک درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔