لاہور، مردہ،حرام اور مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں
جمعرات 3 ستمبر 2015 12:21
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء ) لاہورسمیت پنجاب کے دیگرعلاقوں میں مردہ،حرام اور مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں تیز کردی گئیں ، محکمہ لائیو اسٹاک کی ٹیموں نے 3مقامات پرچھاپے مار کر41من سے زائدمضرِ صحت گوشت قبضے میں لیکر12افراد کو گرفتار کرلیا۔
(جاری ہے)
جمعرات کو انچارج لائیواسٹاک کاشف جلیل نے بتایاکہ مضرِ صحت گوشت کا کاروبارکرنیوالوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے،صبح پہلاچھاپاٹھوکر نیازبیگ کے مقام پر ماراگیا،جہاں سے200کلوگرام مضرِ صحت گوشت قبضے میں لیکر2افراد کو گرفتارکرا دیا گیا۔
دوسرا چھاپاگوجرپورہ میں ماراگیا،جہاں سے ڈھائی سوکلوگرام مضرِ صحت گوشت قبضے میں لیکر7افرادکو حراست میں لے لیا گیا۔شیخوپورہ میں بھی محکمہ لائیو اسٹاک کی ٹیم نے جی ٹی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے30من مضرِ صحت گوشت قبضے میں لے لیا،بتایاگیاہے کہ یہ گوشت مردہ جانوروں کاتھاجوگوجرانوالہ سے لاہور لایا جارہا تھا۔چھاپامارٹیم نے3 افراد کو گرفتار کرا دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.