پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ اور کے اے ایس بی مضاربہ کے مابین باناکا تکافل ڈسٹری بیوشن کا معاہ طے پاگیا
جمعرات 3 ستمبر 2015 18:02
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء ) پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ اور کے اے ایس بی مضاربہ کے مابین باناکا تکافل ڈسٹری بیوشن کا معاہ طے پاگیا۔معاہدے پر دستخط کی تقریب پاک قطر فیملی تکافل ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی ۔پاک قطر فیملی تکافل سے سی ای اوناصر علی سید ، ڈپٹی سی ای او اورکنٹری سیلز کے سربراہ محمد منہاس اورباناکا تکافل کے سربراہ اور اے ڈی سی کامران رشید سمیت کاروباری شراکت داروں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔
کے اے ایس بی کی نمائندگی چیف آپریٹنگ آفیسرمحمود علی شاہ بخاری ، چیف ایگزیکٹو آفیسرراشد کے صدیقی اورجنرل منیجر آپریشنز لیاقت محمود شاہ نے کی۔پاک قطرفیملی تکافل کے ڈپٹی سی ای او اورکنٹری سیلز سربراہ محمد منہاس نے اس موقع پر کہا کہ یہ تعلق باناکا تکافل انڈسٹری کیلئے آنے والے دنوں میں معیار اورخدمات کی حیثیت سے کام کرے گا ۔(جاری ہے)
ہمیں کسب مضاربہ کے ساتھ شراکت داری پر فخر ہے۔
انہوں کہا کہ اپنے وسائل اور مارکیٹینگ چینلزکے باہم استعمال سے ا س کاروباری مہم کے نتیجے میں آمدنی اوردوطرفہ فروخت کے حوالے سے دونوں کمپنیوں کو فائدہ ہو گا ۔محمود علی شاہ بخاری اور راشد کے صدیقی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم محسوس کرتے ہیں کہ ہمارے صارفین کو باناکا تکافل مصنوعات کی حقیقی معنوں میں ضرورت ہے اور ہمیں یقین ہے کہ پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ کے ساتھ یہ تعلق مستقبل میں کسب مضاربہ کی قدرمیں مزید اضافہ کرے گا۔کے ایس ایس بی مضاربہ ایک کثیرالمقاصد، دائمی اورکثیر الجہتی مضاربہ کمپنی اورایک ایسی اسلامی مالیاتی ادارہ ہے جو شریعت کے اصولوں کے مطابق اپنے صارفین کو مالیاتی سہولتیں فراہم کرتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
برطانیہ اور یورپی یونین کا نیا فوڈ بارڈر کنٹرول
-
امریکا میں خالصتان تحریک کے راہنماءپنونت سنگھ پنوں کو بھارتی وزیراعظم مودی کے دست راست انٹیلی جنس افسر نے قتل کروایا
-
آئی ایم ایف کے قرض سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، شہباز شریف
-
بینکس ،مالیاتی ادارے ( کل ) بند رہیں گے
-
ججز خط کیس، سپریم کورٹ کا اسلام آباد ہائیکورٹ کی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور جلد آئے گا، وزیراعظم
-
بالاکوٹ حملے کے متعلق دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، مودی
-
عمران خان سمیت کسی سے رابطہ نہیں‘ 2 ماہ میں سیاست اپنا رنگ دکھائے گی، شیخ رشید
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہو گئے تو حکومت 3، 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، فواد چوہدری
-
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.