حکومت جی ڈی پی میں 53فیصد حصہ رکھنے والے سروسز سکیٹر کے ٹرن اوور پر 8فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس پر نظر ثانی کرے، ضرار کلیم
جمعرات 3 ستمبر 2015 19:52
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے ریجنل چیئرمین خواجہ ضرار کلیم نے کہا کہ حکومت جی ڈی پی میں 53فیصد حصہ رکھنے والے سروسز سکیٹر کے ٹرن اوور پر عائد کردہ 8فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس پر نظر ثانی کرے کیونکہ اس سے سروسزسکیٹر کے درجنوں ذیلی شعبے بری طرح متاثر ہونگے۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بعض کمپنیوں کا ٹرن اوور بہت زیادہ مگر منافع کم ہوتا ہے جبکہ بعض کا ٹرن اوور کم مگر منافع زیادہ ہو تا ہے اس لئے دونوں کو ایک لاٹھی سے ہانکنے کی پالیسی درست نہیں۔
اس غیر فطری ٹیکس کا منطقی نتیجہ ہڑتال کے سوا کچھ نہیں ہو گا جس سے درآمدات،برآمدات اور تجارت پرمنفی اثرات مرتب ہونگے۔ضرار کلیم نے کہا کہ انٹر نیشنل فریٹ فارورڈز ایسوسی ایشن کے مسائل کے بارے میں کہا کہ ایک فیصد ٹیکس کو آٹھ فیصد تک بڑھانے سے آئی ٹی،سرٹیفیکیشن،پبلک ریلیشنز،ایڈورٹائیزنگ،مارکیٹنگ،ٹیلی کام،آئی ایس پیز،کلیئرنگ ایجنٹس،فیلٹ آپریٹرز،کوریئرز،کسٹمزاور سافٹ ویئر وغیرہ کے شعبے بری طرح متاثر ہونگے جن میں سے بہت سی کمپنیوں کیلئے کاروبار جاری رکھنا مشکل ہو جائیگا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.