اعجاز چوہدری دوسروں کے خلاف بیان بازی سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں‘عمران گورائیہ
اپنی پارٹی کی طرف سے نااہل ڈیڑھ کروڑ کا نادہندہ سستی شہرت کے لیے بنیادالزامات لگارہاہے‘سیکرٹری اطلاعات(ن) لیگ
جمعہ 4 ستمبر 2015 17:52
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء )پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عمران علی گورائیہ نے اعجاز چوہدری کی تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے بیان بازی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دوسروں پر کیچڑاچھالنے سے پہلے اعجاز چوہدری کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے جنہیں ڈیڑھ کروڑ روپے کا نادہندہ اور بنک کی طرف سے اشتہاری ہونے پر اپنی ہی پارٹی نے الیکشن میں حصہ لینے کے لئے نااہل قرار دے کر2013کے عام انتخابات میں ٹکٹ دینے سے انکار کردیاگیاتھا۔
عمران گورائیہ نے اعجاز چوہدری کو چیلنج کیاکہ وہ حمزہ شہبازپر 18ملین ڈالر کا دعویٰ ثابت کریں وگرنہ عدالت کا سامناکرنے کے لئے تیا ر رہیں جہاں ان کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ کیاجائے گا۔(جاری ہے)
عمران گورائیہ نے کہاکہ اعجاز چوہدری محض سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے حمزہ شہبازکے بارے میں بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگارہے ہیں جن کاان کی ذات یا ان کے ادارے سے کوئی تعلق نہیں ۔
عمران علی گورائیہ نے کہاکہ جماعت اسلامی سے بھی کرپشن اور دونمبری پر نکالے جانے والے اعجازچوہدری جیسے پرانے کھلاڑی نئے شکاری بن کرسامنے آرہے ہیں ۔انہوں نے میڈیا سے بھی اپیل کی کہ ایسے دونمبرچہروں کو جو بنک ڈیفالٹرہیں چینل پر وقت دینے سے گریز کریں ۔عمران گورائیہ نے کہاکہ سلمان شہبازایک سے زائد مرتبہ اس امرکی تردید کرچکے ہیں کہ پولٹری کے بزنس سے حمزہ شہبازکا کوئی تعلق نہیں اس کے باوجود اعجاز چوہدری کے خود ساختہ اعدادوشمار انتہائی مضحکہ خیزہیں۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.