مسلم دنیاکو پاکیزگی سے ہٹاکربے حیائی کی دلدل میں دھکیلنااورعورت کوترقی کے نام پربے حجاب کرناشیطانی قوتوں کا ہدف ہے،محمد حنیف
جمعہ 4 ستمبر 2015 18:42
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) جماعت اسلامی حلقہ پی پی68کے امیرحاجی محمدحنیف اورجنرل سیکرٹری رانانعیم اکرم نے کہا ہے کہ اسلام نے عورت کواس کی عصمت عفت کی حفاظت کے لئے حجاب جیسا انمول تحفہ دیاجواسے بہت بڑے بڑے فتنوں اورآزمائشوں سے محفوظ رکھتاہے،معاشرے اورخودعورت کی بھی بھلائی اسی میں ہے کہ وہ اسلام کی اس عطاکردہ نعمت کی اہمیت کوسمجھے اورحجاب کااہتما م کرے تاکہ شرم وحیاپرمبنی ایک ایسامعاشرہ پروان چڑھ سکے جہاں ہرکسی کی عزت محفوظ ہو، مسلم دنیاکو پاکیزگی سے ہٹاکربے حیائی کی دلدل میں دھکیلنااورعورت کوترقی کے نام پربے حجاب کرناشیطانی قوتوں کاہمیشہ ہدف رہاہے۔
جمعہ کو عالمی یو م حجاب کے موقع پراپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام ایسا دین ہے جس نے بلاتفریق نسل وجنس سب کوپورے حقوق دیئے ہیں،بالخصوص خواتین کوجومقام اسلام نے دیا ہے اس کادنیاکے کسی اورمذہب یاتہذیب میں تصوربھی نہیں ہے۔(جاری ہے)
عورت کواس کی عصمت عفت کی حفاظت کے لئے حجاب جیسا انمول تحفہ دیاجواسے بہت بڑے بڑے فتنوں اورآزمائشوں سے محفوظ رکھتاہے۔
معاشرے اورخودعورت کی بھی بھلائی اسی میں ہے کہ وہ اسلام کی اس عطاکردہ نعمت کی اہمیت کوسمجھے اورحجاب کااہتما م کرے تاکہ شرم وحیاپرمبنی ایک ایسامعاشرہ پروان چڑھ سکے جہاں ہرکسی کی عزت محفوظ ہو۔ انہوں نے کہاکہ مسلم دنیاکو پاکیزگی سے ہٹاکربے حیائی کی دلدل میں دھکیلنااورعورت کوترقی کے نام پربے حجاب کرناشیطانی قوتوں کاہمیشہ ہدف رہاہے لیکن حجاب امت مسلمہ کا وہ شعاراورمسلم خواتین کاوہ فخروامتیازہے جواسلامی معاشرہ کوپاکیزگی عطاکرتاہے۔رانانعیم اکرم نے کہاکہ ہم بحیثیت مسلمان اپنی اقداراورپہچان فراموش کربیٹھے ہیں،اپنی شناخت پرفخرکرنے کی بجائے غیروں کی نقالی پرخوشی کے تازیانے بجارہے ہیں۔حالانکہ یہ وہ عمل ہماری بربادی کاسامان بن رہاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اوربحیثیت مسلمان ہمیں اپنے اقداروروایات کاپاس کرناچاہیے،شرم وحیااورحجاب کے کلچرکو فروغ دیناچاہیے،مگربدقسمتی سے ذرائع ابلاغ سمیت ہرحربے کے ذریعے اس معاشرے کوفحاشی اورعریانی کی دلدل میں دھکیلاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے دین نے شرم وحیاکواپنانے کاحکم اوردرس دیاہے لیکن اس کلچرکوعام کرنے کیلئے کوئی جامع منصوبہ بندی کرنے کی بجائے وہلنٹائن ، بسنت،ناچ گانوں اورفیشن کی محفلیں سجائی جارہی ہیں اورسرکاری سطح پراس طرح کے پروگرامات کی حوصلہ شکنی کرنے کی بجائے ان کی پشت پناہی کی جا رہی ہے ۔اسکولوں کے کمسن بچوں کاغیرفطری محبت کے نام پرموت کوگلے لگانااسی کاشاخسانہ ہے۔انہوں نے کہاکہ پردہ عورت کی تعلیم وترقی اور حصول معاش یادیگرمعاشری سرگرمیوں کی راہ میں ہرگزرکاوٹ نہیں،بلکہ باحجاب خاتون زیادہ آسانی اورخوش اسلوبی س اپنے فرائض انجام دے سکتی ہے ۔ضرورت اس امرکی ہے کہ حجاب کی قدروقیمت کودنیاکے سامنے اجاگرکیاجائے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.