عمران خان نے سندھ میں اپنی سیاسی حیثیت کا تماشہ دیکھ لیا، اب توبہ کرلیں،ارکان قومی اسمبلی پاکستان پیپلزپارٹی
قائد پی ٹی آئی سندھ کے عوام کی جانب سے مسترد کئے جانے پر جودکھ ہے اس پر پی پی پی انھیں صبر کی تلقین ہی کرسکتی ہے، شاہ جہان بلوچ/ڈاکٹرشاہدہ رحمانی
جمعہ 4 ستمبر 2015 21:06
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی شاہ جہاں بلوچ اور ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سندھ میں آمد کے بعد سندھ حکومت، وفاق کی علامت ملک کی سب سے بڑے جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف بالخصوص پارٹی قیادت کے خلاف جو گھٹیا زبان استعمال کی ہے اسے سن کر صرف افسوس ہی کیا جاسکتا ہے اور عمران خان کی سیاسی عدم برداشت اور سیاسی عدم بلوغت پر ماتم ہی کیا جاسکتا ہے۔
پی پی پی میڈیا سیل سندھ سے جاری ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ عمران خان کا نہ صرف ماضی اسکینڈلز سے بھرا پڑا ہے بلکہ حالیہ دھرنا تماشوں سے ان کی اصلیت مزید کھل کر سامنے آگئی جسے سامنے رکھتے ہوئے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ عنقریب خود ان کی سیاسی وکٹ گرجائے گی اور ان کی پیراشوٹر ٹیم کو فالو آن کا سامنا کرنا پڑے گا۔(جاری ہے)
انھوں نے کہاجہاں تک سندھ حکومت کی کاردگی پر عمران خان کا بلک بلک کر بین کرنا ہے تو انھیں چاہیے تھا کہ وہ مارکیٹ میں کوئی نیا سیاسی منجن لاتے اور سندھ کے باشعور عوام کو خیبر پختونخواہ جہاں ان کی پارٹی کی حکومت ہے کے کارنامے گنواتے۔
عمران خان کی مثال الٹا چور کوتوال کو ڈانٹنے کے مصداق ہے کہ دوسروں پر مسلسل اس طرح ناجائز تنقید کرو کہ عام آدمی کا خیال اس سازش کی جانب ہی نہ جاسکے جس کی تکمیل کے لیے عمران خان کو سیاست دان کا لبادہ پہنایا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان کی دیرینہ خواہش ہے کہ وہ پاکستان کے وزیراعظم کی کرسی پر براجمان ہوں جبکہ ان کی عامیانہ گفتگو انھیں ایک کونسلر جتنا بھی ثابت نہیں کرتی کیونکہ وہ اس بات سے لاعلم ہے کہ اچھی صفات، نیک اعمال اور بلند کردار اور عوامی تائیدسمیت مستقبل کا وژن ہی انسان کو کسی اہم منصب کے لائق بناتا ہے لیکن بدقسمتی سے عمران خان کے پاس ایسا کچھ نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے حالیہ انتخابات نے عمران خان کے نیا پاکستان کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے جس میں اقربا پروری اور مالی کرپشن کی بدترین مثالیں قائم کی گئیں۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان کو چاہیے کہ کسی سمجھدار سیاست دان کی صحبت میں کچھ دن رہ کر سیاست کرنا سیکھیں اور عوام کو دھوکہ دینا بند کریں۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان کو پورے سندھ میں یکسر مسترد کیا جاچکا ہے جس کا انھیں اندرونی طور پر بہت دکھ ہے اور دکھ کے اس موسم میں پاکستان پیپلز پارٹی انھیں صبر کی تلقین ہی کرسکتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.