کاہنہ میں فیکٹری کی چھت گرنے سے مزدوروں کی ہلاکت افسوسناک سانحہ ہے ‘عوامی تحریک
فیکٹری مالکان کے ساتھ مزدوروں کی ہلاکت کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہے‘رہنماؤں کا مشترکہ بیان
جمعہ 4 ستمبر 2015 21:06
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء ) پاکستان عوامی تحریک لاہور کے انچارج چیف کوآرڈینیٹر میجر(ر) محمد سعید،راجہ زاہد و جنرل سیکرٹری عارف چوہدری نے کاہنہ میں فیکٹری کی چھت گرنے سے مزدوروں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں اس طرح کے افسوس ناک حادثات پہلے بھی کئی بار ہو چکے ہیں اور آج پھر اتنا بڑا افسوسناک سانحہ ہو گیا ہے ۔
عمارتوں اور فیکٹریوں کا معیار چیک کرنے والے حکومتی ادارے کہاں ہیں ؟ فیکٹری مالکان کے ساتھ مزدوروں کی ہلاکت کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہے ، محنت کشوں کی ہلاکت پر نام نہاد خادم اعلیٰ اور انکی ٹیم کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ۔رہنماؤں نے کہاکہ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کی ہدایات پر عوامی تحریک اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضا کاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور اپنے زخمی بھائیوں کو خون کے عطیات دئیے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.