کارا ووڈ فلم فیسٹیول نئے لوگوں کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے، ندیم
ہفتہ 5 ستمبر 2015 13:45
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) نامور اداکار ندیم بیگ نے کہا ہے کہ کارا ووڈ فلم فیسٹیول نئے آنے والوں کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے ۔اس طرح کے فیسٹیول سے نئی نسل کے نوجوانوں کو بہت فائدہ ہوگا۔ جب کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی ہمارا کام نمایاں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے کارا ووڈ فلم فیسٹیول کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس کے موقع پر کہی ۔
اداکار ندیم بیگ کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری میں اچھا اور معیاری کام ہورہا ہے جس کی وجہ سے ویران اسٹوڈیوز پھر سے آباد ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ فلم انڈسٹری کے سنہرے دور کا آغاز ہوچکا ہے امید ہے کہ نئی نسل پاکستان فلم انڈسٹری کو پروان چڑھانے میں معاون ثابت ہوگی، اور ہماری انڈسٹری کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملے گی۔(جاری ہے)
اس وقت جدید آلات کے ساتھ کام ہورہا ہے جس کی وجہ سے ہماری فلمیں بھی بین الاقوامی طرز کی بن رہی ہیں اور اب ہم اپنی فلموں کا مقابلہ بین الاقوامی فلموں سے کرنے کے قابل ہوگئے ہیں ۔
اس موقع پر کاراووڈ فلم فیسٹیول کے سی ای او خالد خان ، عدنان بشیر، سنی پیکس سینماء کے سی ای او ہاشم رضا، اداکارہ مسکان جے، ناہید شبیر کے علاوہ فلم انڈسٹری کے دیگر فنکار موجود تھے ۔ کارا فلم فیسٹیول کے سی ای او خالد خان کا کہنا تھا کہ فلم فیسٹیول کا آغاز 7 تا 13 ستمبر تک کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے سنی پیکس سیناوٴں میں ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پنجاب میں ڈرامہ کوئین کی نئی قسط ریلیز ہوگئی
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.