پاکستانی قوم 6 ستمبر 1965ء میں ہندوستان کی جارحیت کا دنداں شکن جواب دینے پر پاک فوج کو سلام پیش کرتی ہے‘ منظور احمد وٹو
قوم اب بھی پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے ،اگر دشمن نے دوبارہ جارحیت کی حماقت کی تو اس کو ایسا سبق سکھایا جائے گا جس سے اس کی آئندہ نسلیں بھی یاد رکھیں گی‘ صدر پیپلز پارٹی پنجاب
ہفتہ 5 ستمبر 2015 18:30
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) صدر پیپلز پارٹی پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے یوم دفاع کے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی قوم پاک فوج کو 6 ستمبر 1965ء میں ہندوستان کی جارحیت کا دنداں شکن جواب دینے پر سلام پیش کرتی ہے،قوم اب بھی پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور اگر دشمن نے دوبارہ جارحیت کی حماقت کی تو اس کو ایسا سبق سکھایا جائے گا جس سے اس کی آئندہ نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔
انہوں نے کہا کہ’’ قوم مادر وطن کا 6 ستمبر 1965ء کو کامیابی سے دفاع کرنے پر پاک فوج کو سلام پیش کرتی ہے۔ پاک فوج نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے پاکستانی سرحدوں کی حفاظت کی اور دشمن کو لاہور میں داخل نہیں ہونے دیا۔ اسکے باوجود کہ دشمن کی فوج کی تعداد پاکستانی فوج سے کئی گُنا بڑی تھی۔(جاری ہے)
پاکستان کی ایئرفورس نے دشمن کے کئی جہازوں کو تباہ کر کے فضاؤں پر اپنی برتری قائم رکھی تھی۔
آج پاکستانی قوم ملک کا دفاع کرنے میں اور بھی زیادہ پرعزم اور پراعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان نیوکلیئر پاور ہونے کے ساتھ ساتھ جدید میزائل کے ڈلیوری سسٹم سے لیس ہے جس سے دشمن کے کسی بھی علاقے کو ٹھیک ٹھیک نشانے پر لیا جا سکتا ہے۔ پاکستانی قوم شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی انتہائی شکرگزار ہے جنہوں نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا اور دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھ سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اب اندرونی خطرات سے دو چار ہے کیونکہ دہشتگردی اور انتہاء پسندی نے ملک کی سا لمیت کے لیے خطرات پیدا کر دیئے ہیں لیکن قوم نے پاکستان نیشنل ایکشن پلان اور ’’ضرب عضب‘‘ کے تحت اس لعنت کو شکست دینے کا فیصلہ کر رکھا ہے اور آج ان دہشتگردوں کے لیے پاکستان کی زمین تنگ ہو گئی ہے کیونکہ ان کا انفراسٹرکچر تباہ کر دیا گیا ہے۔ میاں منظور وٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری شروع دن ہی سے دہشتگردوں کو طاقت کے ذریعے شکست دینے کے حق میں تھے کیونکہ یہ کوئی اور زبان سمجھنے سے قاصر ہیں۔ ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان حقیقت میں انکے موقف کی بھرپور تائید ہے۔ نیشنل ایکشن پلان اور ضرب عضب کو تمام قوم کی حمایت حاصل ہے اس لیے دشمن کی شکست ناگزیر ہے اور فتح قوم کا مقدر ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.