6ستمبر کا دن ملکی دفاع کے حوالے سے نہایت اہمیت کا حامل ہے، سینیٹر مشاہد حسین سید
پچاس برس پہلے قوم نے جس طرح متحد ہوکر دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے آج قوم کواسی طرز پر انتہاپسندی، دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں متحد ہوکر اپنا بھرپور کردار اداکرنا چاہیے، چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاع
ہفتہ 5 ستمبر 2015 21:29
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ 6ستمبر کا دن ملکی دفاع کے حوالے سے نہایت اہمیت کا حامل ہے، پچاس برس پہلے قوم نے جس طرح متحد ہوکر دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے آج قوم کواسی طرز پر انتہاپسندی، دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں متحد ہوکر اپنا بھرپور کردار اداکرنا چاہیے، یوم ِ دفاع کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں سینیٹر مشاہد نے ملکی دفاع کو مضبوط تر بنانے کیلئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرقیادت بہادر افواجِ پاکستان کی طرف سے دی جانے والی لازوال قربانیوں کو اعلیٰ الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا، سینیٹر مشاہد کا عظیم دوست ملک چین کی جانب سے پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی حمایت میں عملی کردار ادا کرنے کے حوالے سے کہنا تھا کہ چین نے ستمبر1965ء میں اپنے دوست ملک پاکستان کی سالمیت یقینی بناکر حق دوستی اداکردیا، آج پچاس برس بیت جانے کے بعد خطے میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ دوطرفہ دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے، سینیٹر مشاہد نے دہشت گردی و انتہاپسند ی کو ملکی سلامتی کولاحق خطرات میں سرفہرست قرار دیتے ہوئے پارلیمنٹ، سول سوسائٹی اور معاشرے کے تمام طبقات کے مابین تعاون کو ناگزیر قرار دیا، قوم کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے آپریشن ضرب عضب اور آرمی پبلک سکول پشاور کے تذکرہ کرتے ہوئے سول ملٹری تعلقات کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.