امریکانے پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کی کوششیں شروع کردیں
رواں ماہ نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر دونو ں وزرا ئے اعظم میں ملاقات کے لیے سفا رتی چینلز بروئے کا ر لا نے کا فیصلہ اوبامہ انتظامیہ کی خواہش ہے کہ پاکستان زیادہ توجہ افغانستان کے ساتھ ملنے والی سرحد اور اپنے قبائلی علاقوں پر مرکوز رکھے ،ذرائع
اتوار 6 ستمبر 2015 13:35
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) پاکستان اور بھارت کے مابین پائی جانے والی کشیدگی میں کمی کے لیے امریکا بھرپور سفارتی کوششیں کررہاہے اور اس کی خواہش ہے کہ رواں ماہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم نوازشریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات ہوجائے جس میں تناوٴ میں کمی پر بات چیت ہو۔
باخبر سفارتی ذرائع کے مطابق امریکا پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی چینلز کو بروئے کار لا رہا ہے، امریکی سفارت کار دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور اس بات کی کوشش کی جارہی ہے کہ لائن آٓف کنٹرول اور ورکنگ باوٴنڈری پر تناوٴ کی کیفیت ختم ہو اوردونوں ممالک دوبارہ سے سیز فائر کی طرف جائیں۔(جاری ہے)
ذرائع نے بتایا کہ اس بات پر بھی غور ہو رہاہے کہ دونوں ممالک کے مابین ’بیک چینل سفارتکاری‘ دوبارہ سے شروع کی جائے اور اس کے ذریعے کشیدگی میں کمی کے لیے تجاویز پر غور اور کام کیا جائے۔
ذرائع نے بتایا کہ اوبامہ انتظامیہ کی خواہش ہے کہ پاکستانی اور بھارتی وزرائے اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کریں تاہم ابھی اس اہم ملاقات کے ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں کچھ وثوق سے نہیں کہا جاسکتا۔ پاک بھارت کشیدگی میں کمی پر امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس کے حالیہ دورہ پاکستان میں بھی تفصیل سے بات چیت ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف کے اکتوبر میں ہونے والے دورہ امریکا میں بھی امریکی صدر باراک اوباما کے ساتھ ان کی ملاقات میں دیگر اہم باہمی اور عالمی معاملات کے ساتھ ساتھ پاک بھارت کشیدگی پر بھی بات ہوگی۔امریکا کی خواہش ہے کہ پاکستان زیادہ توجہ افغانستان کے ساتھ ملنے والی سرحد اور اپنے قبائلی علاقوں پر مرکوز رکھے تاکہ دہشت گردی کے خاتمے کی راہ ہموار ہوسکے تاہم بھارت کے ساتھ تعلقات خراب ہونے کی وجہ سے امریکی حکام کو اس بات کا بھی ادراک ہے کہ پاکستان کے لیے ایسا کرنا مشکل ہے اس لیے کوشش ہورہی ہے کہ جہاں طالبان اور افغان حکومت دوبارہ مذاکرات کی میز پر آئیں وہاں پاکستان اور بھارت بھی اپنے تعلقات بہتر بنانے کے لیے کام کریں۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.