ذرائع ابلاغ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کے شعبے کے حوالے سے آگاہی پھیلانے میں اپنا اہم کردار ادا کرسکتا ہے: یعقوب ستار
اتوار 6 ستمبر 2015 16:37
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) ذرائع ابلاغ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کے شعبے کے حوالے سے آگاہی پھیلانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ یہ بات انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس آف پاکستان (آئی سی اے پی ) کے صدر یعقوب ستار نے آج کلفٹن میں واقع انسٹی ٹیوٹ کے مرکزی دفتر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے خصوصی طور پر ملاقات پر کہی ۔
اس دوران ادارے کی حالیہ کامیابیوں اور مختلف اسٹیک ہولڈرز یعنی ارکان، طلبا، حکومت اور معاشرے پر اس کے اثرات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر آئی سی اے پی کے صدر کے ہمراہ کونسل ارکان ، دو نائب صدور محمد مقبول اور سید نجم الحسین ، سیکریٹری /سی او او فیروز رضوی ، دو ایگزیکٹیو دائریکٹرزشعیب احمداور مسعو اختر بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
یعقوب ستار نے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آرڈیننس1961کی مجوزہ ترامیم پر روشنی ڈالی، تعلیمی اسکیم میں تبدیلی ، ٹریننگ میں قوانین میں تبدیلی تاکہ طلبا کو انڈسٹری میں مکمل تربیت حاصل ہو اور وہ تبدیلیاں جو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کی پروفیشنلز فرمز میں درکار ہوتی ہیں۔
انہوں نے آئی سی اے پی کے وفد کی نومبر 2014میں روم (اٹلی )میں ورلڈ کانگریس آف اکاؤنٹنٹس(ڈبلیو سی او اے)کی شرکت کے حوالے سے بھی صحافیوں کو آگاہ کیا۔ آئی سی اے پی کی دیگر عالمی انسٹی ٹیوٹس کے ساتھ ہونے والی میٹنگز جن میں باہمی مفادات، تعاون، اشتراک اور ارکان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بات کی گئی۔ آئی سی اے پی کے صدر نے مزید بتایا کہ انسٹی ٹیوٹ نے سعودی آرگنائزیشن آف سرٹی فائیڈ پبلک اکاؤنٹنٹس کے اشتراک سے رواں برس اپریل میں جدہ میں تیسرے اکاؤنٹنگ فورم کا بھی انعقاد کیا۔ آئی سی اے پی 2010سے مسلسل سی ایف او کانفرنسز کا بھی انعقادکرتا آرہا ہے اور رواں برس مئی میں یہ کانفرنس دبئی میں منعقد ہوئی جس کا اہتمام آئی سی اے پی یو اے ای چیپٹر نے کیا تھا ۔انہوں نے انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام کارپوریٹ گورننس ٹریننگ پروگرام کا بھی خصوصی طور پر ذکر کیا۔نئے طلباکو چارٹرڈ اکاؤنٹسی سے متعارف کرانے کے لئے ملک کے مختلف شہروں سمیت ملک کے کئی چھوٹے قصبوں میں کاؤنسلنگ سیشنز کا بھی انعقاد کیا گیا۔جبکہ آئی سی اے پی کے کراچی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، اسلام آباد اور پشاور اسٹیشنز میں منعقدہ نئے طلباکو خوش آمدید کہنے کے لئے اورینٹیشن سیشنز کے بارے میں بتایا۔کوئٹہ (بلوچستان) اور میرپور(آزاد کشمیراور ) میں انسٹی ٹیوٹ کے نئے سیٹلائٹ دفاتر کے قیام کے حوالے سے بھی آگاہ کیا کے صدر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میڈیا چارٹرڈ اکاؤنٹ کے شعبے کے حوالے سے آگاہی پھیلانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، ساتھ ہی انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کاہر ایونٹ میں تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.