قومی اسمبلی کمیٹی خزانہ کا اجلاس، 6لاکھ گھوسٹ پنشنرز کا معاملہ حل نہ ہوسکا
بائیو میٹرک سسٹم کا نفاذ، ہر چھ ماہ بعد ہیلتھ سرٹیفیکیٹ کی فراہمی، ڈائریکٹ کریڈٹ سسٹم کی سفارشات پر اتفاق رائے نہ ہو سکا کمیٹی نے تمام پنشنرز کا ڈیٹا تیار کرنے ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کی سفارش کر دی، پاک آرمی کے پنشن سسٹم پر اعتماد کا اظہار
پیر 7 ستمبر 2015 17:18
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں مختلف اداروں کے 6لاکھ سے زائد گھوسٹ پنشنرز کا معاملہ حل نہ ہوسکا،بائیو میٹرک سسٹم کا نفاذ، ہر چھ ماہ بعد ہیلتھ سرٹیفیکیٹ کی فراہمی اور ڈائریکٹ کریڈٹ سسٹم کی سفارشات پر اتفاق رائے نہ ہو سکا ،نیشنل بنک اور ڈاکخانوں کے زریعے گھوسٹ پنشن کی مد میں قومی خزانے سے اربوں روپیسالانہ نکالے جانے کا انکشاف ہو ا ہے ،صوبوں کے اکاؤنٹنٹ جنرل افسران نے نیشنل بنک حکام پر پنشیئرز کا ڈیٹا فراہم نہ کرنے کا الزام عائد کر دیا ،کمیٹی نے تمام پنشنرز کا ڈیٹا تیار کرنے ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کی سفارش کر دی جبکہ پاک آرمی کے پنشن سسٹم پر اعتماد کا اظہار کر دیا ہے ۔
قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس چیرمین سینیٹر سلیم مانڈی والا کی صدارت میں پارلیمنٹ لاجز میں منعقد ہوا جلاس کو بریفنگ دیتے ہوتے اے جی پی آر کے افسران نے بتایا کہ ملک میں پنشن وصول کرنے والوں کی مجموعی تعداد 25لاکھ 72ہزار 863ہے جس میں نیشنل بنک اور ڈاکخانوں کے زریعے 22لاکھ 23ہزار 807افراد کو پنشن فراہم کی جاتی ہے انہوں نے کہاکہ ملک میں پنشنرز کی صحیح تعداد معلوم کرنے کیلئے انہیں ڈائریکٹ کریڈٹ سسٹم کے ساتھ منسلک کیا جائے ہر چھ ماہ کے بعد پنشنرز کے زندہ ہونے کا ثبوت طلب کیا جائے بائیو میٹرک سسٹم کانفاذ عمل میں لایا جائے اور نیشنل بنک میں پنشنرز کے ڈیٹا کا اندرونی اور بیرونی سطح پر آڈٹ کا نظام بنایا جائے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.