انرجی سیور منصوبہ ناکام، 8ارب ضائع، رقم عوام سے وصول کرنے کی تیاریاں
پیر 7 ستمبر 2015 19:42
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء)بجلی کے صارفین کو تقسیم کیے جانے والے مفت انرجی سیورز اربوں روپے کا قرض لے کر خریدے گئے تھے۔ اس منصوبے سے بجلی کی بچت تو نہ ہو سکی البتہ اب مفت کا یہ سیور صارفین کو ضرور مہنگا پڑے گا کیونکہ اس سیور پر لیا گیا قرض صارفین کو سود سمیت ادا کرنا پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق بجلی کی بچت کے نام پر 3 کروڑ انرجی سیورز کی تقسیم کا منصوبہ سابق حکومت کا شاہکار ہے جس کے لیے عالمی مالیاتی اداروں سے 7 ارب روپے کا قرض بھاری شرح سود پر لیا گیا۔
انرجی سیور تو2009میں مفت تقسیم کیے جانے تھے لیکن5 برس قبل لگائی جانے والی بولی کے تحت ایک بلب کی قیمت 80 روپے تھی جسے اچانک ختم کرکے فی بلب 116 روپے میں خریداگیا۔خریدے گئے انرجی سیورز بجلی کی بچت کیا کرتے ان میں کرنٹ روکنے کی صلاحیت معیار کے مطابق ہی نہیں تھی، بجلی کی بچت کے لیے پاور فیکٹر 9 ہونا چاہیے۔(جاری ہے)
صارفین کو تقسیم کیے جانے والے بلب میں سی ایف ایل ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جو اب متروک ہو چکی ہے۔
یہی نہیں متعدد ملکوں نے تو اس بلب کے استعمال پر ہی پابندی عائد کر دی ہے کیونکہ ان بلبوں میں موجود پارہ کینسر جیسے مہلک مرض کا سبب بن سکتا ہے۔ انرجی سیور کی تقسیم پر 2کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ کیے گئے۔اب صورتحال یہ ہے کہ حکومت نے قرضہ واپس کرنے کے لیے بجلی کے بلوں میں ایک نئے سرچارج کی تیاری کرلی۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.