خیبرپختونخوا پولیس کو پانچ سال تاخیر کے بعد دو جدیدسکنرزبالاخرمل ہی گئے

غیرملکی اسکینرزوفاقی حکومت نے فراہم کردیئے ہیں، بڑی اورمال بردار گاڑیوں کی تلاشی آسان ہو جائے گی،پولیس حکام

پیر 7 ستمبر 2015 22:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) خیبرپختونخوا پولیس کو پانچ سال تاخیر کے بعد دو جدیدسکنرزبالاخرمل ہی گئے۔ بارودی مواد اوراسلحے کی نشاندہی کے لئے قیمتی سکینرز وفاقی حکومت نے فراہم کردیئے ہیں دہشتگردی کے خاتمہ اور اسلحے کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے خیبرپختونخواپولیس اپنی بھرپورکوشش کررہی ہے تاہم انہیں جدیدآلات کی کمی کاسامنا کرنا پڑرہا ہے تاہم اب پورے پابچ سال بعد جدید سکینرز بھی مل گئے جووفاقی حکومت نے فراہم کردیئے ہیں۔

دوجدید سکینرزجو پہلی بارپشاور کے داخلی راستوں پر کام شروع کریگا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق کروڑوں روپے مالیت کے یہ غیرملکی اسکینرزوفاقی حکومت نے فراہم کئے ہیں جس کا مطالبہ صوبائی حکومت 2009 سے کررہی تھی جب شہر پشاور میں دہشتگردی کے سیاہ بادل چھائے ہو ئے تھے پشاورپولیس کویہ اسکینرزایسے وقت میں ملے جب دہشت گرد ی کی شرح میں ساٹھ فیصد کمی آگئی۔ پولیس حکام کاکہنا ہے کہ اس سے بڑی اورمال بردار گاڑیوں کی تلاشی آسان ہو جائے گی۔ اگر ضرورت پڑی تو مزید سیکنرز کا بھی مطالبہ کیا جاسکتا ہے ۔دیر سے ہی سہی مگر خیبرپختونخوا پولیس کو دو جدید سیکنر ز مل ہی گئے جو دہشتگردی کے واقعات میں کمی کیلئے موثر ہتھیار کے طو رپر استعمال ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :