قومی ٹینس ٹیم چائنیز تائپے کیخلاف ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت کیلئے جمعرات کو ترکی روانہ ہوگی
منگل 8 ستمبر 2015 13:03
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم اعصام الحق، عقیل خان، عابد علی اکبر اور سامر افتخار پر مشتمل ہے جبکہ حمید الحق نان پلیئنگ کپتان ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ چائنیز تائپے کے خلاف فائنل بڑی اہمیت کا حامل ہے اس لئے ہماری کوشش ہے کہ ٹیم بھرپور تیاری کے ساتھ کورٹ میں اترے اور اسی لئے ہم نے کھلاڑیوں کو قبل از وقت ترکی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، کھلاڑی وہاں پر میزبان ملک کے پلیئرز کے ہمراہ پریکٹس کریں گے اور انہیں کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے کھلاڑیوں نے بھر پور محنت کی ہے اور توقع رکھتے ہیں ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے نو برس بعد گروپ ون میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کے زیراہتمام ترکی میں ہونے والی چائنیزتائپے کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اوشنیا زون گروپ ٹو فائنل کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کل بدھ تک جاری رہے گا۔ تربیتی کیمپ میں2 کھلاڑی، عقیل خان اور عابد علی اکبر تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں کوچ حمید الحق جدید تربیت دے رہے ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، روہت شرما قیادت کرینگے
-
ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ،رانا مشہود
-
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا امریکہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راؤنڈ کا آغاز یکم مئی سے ہوگا
-
عامروسیم میموریل پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے اجلاس
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
-
کرکٹ سیریزکے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں
-
ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانیکا امکان
-
باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے محمد عامر کو اسکواڈ سے باہر کردیا
-
فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر
-
پنک گیمزکا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سی (کل) کئے جانے کا امکان
-
پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی اگلے ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.