کراچی ،نجی ٹی وی کی ڈی ایس این جی وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ،سیٹلائٹ انجینئر جاں بحق،ڈرائیورزخمی ،وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید ، وزیر اعلیٰ پنجاب ،وزیر اعلیٰ سندھ کی شدید الفاظ میں مذمت، وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی
منگل 8 ستمبر 2015 23:59
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8ستمبر۔2015ء) کراچی کے علاقے بہادر آباد میں نجی ٹی وی کی ڈی ایس این جی وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیٹلائٹ انجینئر ارشد علی جعفری جاں بحق جبکہ ڈرائیور شدیدزخمی ہو گیا،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف،وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ نے متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
رپورٹس کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب کراچی کے علاقے بہار آباد میں ایک نجی ٹی وی چینل کی ڈی ایس این جی وین پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں سیٹلائٹ انجینئر ارشد علی جعفری جاں بحق جبکہ انیس نامی ڈرائیور شدیدزخمی ہو گیا جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔(جاری ہے)
ہسپتال ذرائع کے مطابق انجینئر کے سر اور چہرے پر جبکہ ڈرائیور کے کندے پرگولیاں لگی ہیں جبکہ ڈرائیور کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ادھر ڈی آئی جی منیر شیخ نے بتایا کہ ڈی ایس این جی کے عملے پر سات گولیاں فائر کی گئیں۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انجینئر ارشد علی جعفری کے جاں بحق ہونے دلی دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے واقعہ متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.