نجکاری کمیشن کا نااہلی کا مظاہرہ ،ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری پہلے سے مالی بحران کا شکار کمپنی کے ساتھ کردی ، قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں نجکاری کمیشن کمپنی کے ڈائریکٹر تک کے نام بتانے سے بھی قاصر ، ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری رواں سال مئی تک مکمل ہونا تھی ، اس سے قبل کمپنی کا چیک باؤنس ہونے پر ڈیل منسوخ
بدھ 9 ستمبر 2015 00:01
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8ستمبر۔2015ء) نجکاری کمیشن نے نااہلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری ایک ایسی کمپنی سے کی جو پہلے سے مالی بحران کا شکار تھی،قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ،نجکاری کمیشن کمپنی کے ڈائریکٹر تک کے نام بتانے سے بھی قاصر رہا، ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری رواں سال مئی تک مکمل ہونا تھی لیکن اس سے قبل کمپنی کا چیک باؤنس ہونے پر ڈیل منسوخ ہو گئی۔
نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اہم قومی اداروں کو ایک ایسی کمپنی کو بیچنے کی کوشش کی گئی پہلے سے مالی بحران کا شکار تھی،جس کی وجہ سے اہم اداروں کی نجکاری کے عمل پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری کینیا میں رجسٹرڈ کارگل نامی کمپنی کو کی گئی، جس کے بارے میں بتایا گیا کہ یہ کمپنی گزشتہ 100سال سے امریکہ میں کام کر رہی ہے، اس کی شاخیں پاکستان میں بھی کام کر رہی ہیں،لیکن یہ سب جھوٹ نکلا،کارگل نامی کمپنی امریکہ کی کمپنی کے نام پر 2010ء میں کینیا میں رجسٹرڈ ہوئی،جو ایک سال کے بعد مالی بحران کا شکار ہو گئی تھی لیکن اس کے باوجود نجکاری کمیشن نے کارگل نامی کمپنی کو ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری کر کے اپنی نا اہلی کا ثبوت دیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.