رابطہ کمیٹی نے قمرمنصور کو تحریک کی تمام ذمہ داریوں سے بھی سبکدوش کردیا ، ایم کیوایم
قمرمنصور کی خواہش کے مطابق ان سے تحریکی معاملات میں کوئی رابطہ نہ رکھیں، ارکان رابطہ کمیٹی
بدھ 9 ستمبر 2015 19:33
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء)متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے سینئررکن قمرمنصور کی موجودہ ذہنی وجسمانی صورتحال کو مدنظررکھتے ہوئے انہیں تحریک کی تمام تر ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا ہے ۔ یہ فیصلہ رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کے ارکان کے مشترکہ اجلاس میں کیاگیا۔
(جاری ہے)
ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رینجرز کی حراست سے رہائی کے بعد قمرمنصور نے رابطہ کمیٹی سے گفتگو کے دوران جن خدشات کا اظہار کیا اس پر رابطہ کمیٹی نے متفقہ طورپرفیصلہ کیا ہے کہ قمرمنصور کو تحریک کی تمام ذمہ داریوں بشمول کارکن کی ذمہ داری سے بھی سبکدوش کردیا جائے اور تحریکی کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ قمرمنصور کی خواہش کے مطابق ان سے تحریکی معاملات میں کوئی رابطہ نہ رکھیں ۔
جہاں تک ان کے ذاتی یا خاندانی مسئلہ مسائل کا تعلق ہے تو قمرمنصور اور ان کے اہل خانہ کو مکمل اجازت ہے کہ وہ نائن زیرو آکر اپنی مشکلات اور پریشانیوں کااظہار کرسکتے ہیں تاکہ رابطہ کمیٹی ان کی مشکلات اور پریشانیوں کا فوری ازالہ کرسکے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.