الائیڈ بینک لمیٹڈ کی جانب سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایمرجنسی بلاک کی توسیع کیلئے 10ملین روپے کا عطیہ
جمعرات 10 ستمبر 2015 11:50
اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) الائیڈ بینک لمیٹڈ نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایمرجنسی بلاک کی توسیع کیلئے 10ملین روپے کا عطیہ فراہم کیا ہے جس سے پی آئی سی کے ایمرجنسی بلاک کو14 بستروں سے 100 بستروں تک توسیع دی جائے گی۔
(جاری ہے)
بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق الائیڈ بینک لمیٹڈ کے کمرشل بینکنگ گروپ کے سربراہ طاہر یعقوب بھٹی نے پی آئی سی کے سی ای او ڈاکٹر ندیم حیات ملک کو چیک پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ بینک اپنی کاروباری سماجی ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاہے مالیاتی شعبہ میں صارفین کو خدمات کی فراہمی یا صحت ، تعلیم یا کھیلوں کے شعبہ کی ترقی و بہتری ہو، بینک اپنی کاروباری سماجی ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی بلاک کے زیرتعمیر حصے میں بینکنگ کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اے ٹی ایم مشین بھی نصب کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.